Current
·
C2
·2026-11
چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اگلے ہفتے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 23 نومبر کو ہوگا، اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ہائیکورٹس ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار کے لیے قواعد مرتب کرنے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن 2024 رولز میں ترمیم پر بھی غور ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس ایجنڈے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 175 اے (20) کے تحت ہائی کورٹس کے ججز کی کارکردگی کے قواعد وضع کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ جوڈیشل کمیشن (اپوائنٹمنٹ آف ججز) رولز 2024 میں ترمیم پر بھی غور کرے گا۔
Find Your Interest
- A Better v-model with defineModel
- Is Convex Better Than Firebase?
- Blazor Basics: Introduction to Generic Type Support in Blazor
- How to build AI-ready Nuxt apps in 2026
- QR Codes and Barcodes: Real-World Use Cases in Blazor
- Introducing <rich-input>, a GitHub-like search/filter text input to embed on your site
- Mastering React Design Patterns for Building Maintainable Forms
- How to upload and preview images in ReactJS?
- Using JSX on the server as a template engine
- Introducing Server Components in TanStack Start
Current
·
C2
·2026-11





