Current
·
C2
·2026-11
اداروں کی کارکردگی جانچنے کےلیے نظام تشکیل پاچکا، اہداف میں تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی، وزیراعظم
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم او ایس (PMOS) کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ایم او ایس کی شکل میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کی کارکردگی جانچنے کے حوالےسے ایک انتہائی مؤثر نظام تشکیل پا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت دیے گئے اہداف اور ٹائم لائنز میں کسی قسم کی کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے پی ایم او ایس کو مزید بہتر اور کارگر بنانے اور اس حوالےسے متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور رابط بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور زرعی شعبے کی پائیدار ترقی میں جدید تحقیق کو بنیادی اور کلیدی حیثیت حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت زراعت کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن سرپرستی اور بھرپور مالی معاونت فراہم کرے گی، تاکہ جدید طریقوں سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے؛ اس کے ساتھ ساتھ، کاشتکاری کی لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے لیے جدید زرعی مشینری کا استعمال ناگزیر ہے، جس کی کاشتکاروں تک آسان فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اجلاس کو پی ایم او ایس (PMOS) کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو آگاہ کیا گیا کی ملک بھی زرعی اجناس کی اسٹوریج کی صلاحیت بہتر بنانے کے حوالےسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر سے کسانوں کی رجسٹریشن کے لئے میرا کسان ڈیجیٹل ایپلی کیشن کا آغاز بھی کر دیا گیا یے، حکومتی سطح پر زرعی شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات بھی کی جارہی ہیں ۔ اس حوالے سے نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکیورٹی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی جس کے سیکریٹریٹ نے کام کا آغاز بھی کر دیا یے۔
اجلاس کو پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی تشکیل نو پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ کسانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے نقصانات سے بچانے کے لیے فصلوں کی انشورنس کی کوریج ناگزیر ہے۔ زرعی انشورنس کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
Find Your Interest
- fix: keep one child completion failure from dropping sibling results …
- Roundtables: Inside the Quest for Cognitive Immortality
- Who is your favorite USC alum?
- ‘An absolutely unprecedented event’: Russian experts react to Putin-Trump-Xi meeting
- Robotic slugs with claws can fuse together to create one massive machine
- Lee finally reconnects with his dad on an emotional episode of The Lowdown
- Guiding Light: A Stable Centre In An Imperfect Life
- Controversial cricket books
- Bots in the boardroom: Could an AI ever replace board directors?
- Pedro Almodóvar has finally seen enough of himself
Current
·
C2
·2026-11





