کراچی میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 18 ماہ کی بچی ایزل کی والدہ نے اپنی بیٹی کے کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق شوہر اور دیگر افراد کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ایزل کی والدہ آبدیدہ ہو گئیں اور کہا کہ ان کے سابق شوہر دعویٰ کرتے ہیں کہ مقدمے کو یہاں تک وہ لے کر آئے ہیں جبکہ ان پر کیس خراب کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی انہیں قصوروار یا قاتل سمجھتا ہے تو ان کے خلاف تحقیقات کروا سکتا ہے لیکن ان کی عزت کو اس طرح نشانہ نہ بنایا جائے۔ View this post on Instagram ایزل کی والدہ کے مطابق کبھی شہرت تو کبھی فنڈز کے نام پر ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، جن سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ انہیں اور ان کے والد کو سکون سے جینے دیا جائے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے غمزدہ والدہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔