Current
·
C2
·2026-11
حمزہ شہباز سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات، معاشی تعاون، علاقائی صورتحال پر گفتگو
رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاکستان کی معاشی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
حمزہ شہباز شریف نے نٹالی بیکر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں امریکہ کی نئی سفیر نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نٹالی بیکر کا سفارتی تجربہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترجیحات اور دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ بالخصوص زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلے، سرمایہ کاری کے مواقع اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان میں بلدیاتی نظام، مقامی سطح پر مؤثر حکمرانی اور ادارہ جاتی ترقی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جس میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔
ملاقات میں امریکی سفارت خانے کے شعبہ داخلی سیاست کی سربراہ ڈاکٹر کیرن اے گلوکر اور وزیراعظم آفس کے قانونی مشیر سید علی رضا بھی موجود تھے۔
Find Your Interest
- fix: keep one child completion failure from dropping sibling results …
- fix(subagents): yielded parents lose subagent results when their run …
- fix(knowledge): scribes stop after one item when a run can do more (#…
- Bowling Green vs Toledo Prediction: Can the Rockets Keep Up In the MAC Race?
- fix(discord): keep independent requests from replacing active tasks
- fix: keep the Gateway path out of skills_read results for a remote Co…
- fix(ui): keep audit tooltip presentation lazy on plugin visits (#201677)
- fix(test): retain standalone resolver fixtures after cleanup failure …
- Why Nelly Korda's one pick for a 2026 highlight video … is a missed putt
- fix(update): keep updating when a pre-migration database image does n…
Current
·
C2
·2026-11





