Current
·
C2
·2026-11
پیرس ایئرپورٹ پر ڈرون کی اطلاع، تمام پروازیں اچانک روک دی گئیں
فرانس کے پیرس ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں مشتبہ ڈرون کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا، جس سے مسافروں اور ایئرلائنز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ حکام کو فضائی حدود میں ڈرون دیکھے جانے کی اطلاع موصول ہوئی،جس پر فوری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے تمام پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔
حکام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ کی فضائی حدود اور اطراف میں سیکیورٹی چیکنگ شروع کردی۔ کلیئرنس ملنے کے بعد کچھ ہی دیر میں پروازوں کا معمول کا آپریشن بحال کردیا گیا۔
فرانسیسی قوانین کے تحت ایئرپورٹس اور حساس مقامات کے قریب بغیر اجازت ڈرون اڑانے پر پابندی ہے، کیونکہ یہ طیاروں خصوصاً ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران سنگین حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم ابتدائی رپورٹ میں مشتبہ ڈرون یا اسے اڑانے والے شخص سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
Find Your Interest
- fix: reclaim cache left by completed Linux commands (#202278)
- fix: preserve foreground exec output (#202177)
- fix: bound detailed usage reads and reuse unchanged reports (#201785)
- fix(openai): send session affinity on Sign in with ChatGPT requests (…
- fix(commands): read /think menu models from the published catalog (#2…
- fix(memory): exclude exec wake output from session indexing (#201062)
- fix(exec): follow chat keys for restart completion wakes (#201067)
- fix: preserve exec deadlines through sandbox preparation (#200989)
- Polypane 30.1: Selector specificity insights, server HTML validation, and more
- fix: keep sidebar sections open on mobile web (#202256)
Current
·
C2
·2026-11





