Current
·
C2
·2026-11
انسٹاگرام کی چیٹ کے لیے الگ ایپ متعارف کرانے کی تیاری، میٹا کا نیا منصوبہ
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا انسٹاگرام کے پیغام رسانی کے نظام کو مرکزی ایپ سے الگ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ’ڈائریکٹ‘ کے نام سے ایک علیحدہ میسجنگ ایپ متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین انسٹاگرام کی پوسٹس، ریلز اور دیگر مواد دیکھے بغیر براہِ راست ایک دوسرے سے رابطہ کرسکیں گے۔
اس نئی ایپ کا بنیادی مقصد انسٹاگرام کے چیٹ فیچرز کو الگ پلیٹ فارم پر منتقل کرنا ہے تاکہ صارفین کو صرف پیغام رسانی کے لیے ایک مخصوص ایپ دستیاب ہو۔ اس کے ذریعے لوگ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بغیر بھی دوسروں کو پیغامات بھیج سکیں گے۔
یاد رہے کہ انسٹاگرام نے 2013 میں ڈائریکٹ میسجنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے صارفین فوٹو شیئرنگ ایپ کے اندر ہی ایک دوسرے سے نجی گفتگو اور تصاویر کا تبادلہ کرسکتے تھے۔ اب میٹا اس نظام کو فیس بک میسنجر کی طرز پر مرکزی انسٹاگرام ایپ سے الگ کرکے ایک مستقل ایپ کی شکل دینا چاہتی ہے۔
مجوزہ ڈائریکٹ ایپ میں انفرادی اور گروپ چیٹ دونوں کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام کے بعض مقبول فیچرز بھی اس کا حصہ ہوں گے، جن میں ڈرائنگ کے لیے ’ڈرا‘، نوٹس، ذاتی نوعیت کے اسٹیکرز، وائس ایفیکٹس اور چیٹ تھیمز شامل ہیں۔
فی الحال یہ ایپ صرف ترکیہ اور تھائی لینڈ کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ میٹا کے مطابق اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے عمر کی کم از کم حد 13 سال مقرر کی گئی ہے۔
Find Your Interest
- Impecável, Caio Borralho freia 'hype' de parceiro de Alex Poatan no UFC 334
- Israel mata comandante do Hamas acusado de planejar ataque de 7 de outubro de 20
- Lula critica big techs e defende soberania dos países em discurso nas Filipinas
- El Gobierno aprueba un decreto que quita ultraprocesados y bollería de hospitales y residencias
- Sparatoria a Washington, un morto e quattro feriti: uomo armato barricato in un appartamento e spara contro la polizia
- Roma, perseguita per mesi una 15enne e la palpeggia e aggredisce sulla metro: arrestato un 39enne
- Aviões de carga e de passageiros colidem no aeroporto de Miami
- Goldman Sachs vê saída de Jensen Huang como negativa para Nvidia, mas mantém compra
- Le ‘vieron la cara’ a la AFAC: Diputados aprueban presupuesto de solo 875 mdp para 2027
- Şeful Mossadului, în vizită la Washington, pe fondul presiunilor legate de un război cu Iranul
Current
·
C2
·2026-11





