Current
·
C2
·2026-11
امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جنگ روکنے سے متعلق قرارداد پھر مسترد کر دی
امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جاری جنگ رکوانے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد کردی۔
قرارداد کے حق میں 48 اور مخالفت میں 51 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد ری پبلکن ارکان نے ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی پالیسی کی حمایت کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ میں ڈیموکریٹ سینیٹر جان فیٹر مین نے اپنی جماعت کے برعکس قرارداد کی مخالفت کی، جبکہ ری پبلکن سینیٹرز سوزن کولنز، رینڈ پال اور لیزا مرکوسکی نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
ایران کے خلاف فروری میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد سے ڈیموکریٹس مسلسل جنگی اختیارات سے متعلق قراردادیں پیش کررہے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ صدر کو کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگ جاری رکھنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔
اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان ستمبر میں یہ قرارداد منظور کرچکا تھا، تاہم سینیٹ میں ناکامی کے باعث جنگ روکنے کی تازہ کوشش بھی کامیاب نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ ایران جنگ امریکی عوام میں بھی غیر مقبول رہی ہے اور اس کے باعث امریکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے بھی حکومت کو سیاسی دباؤ سے دوچار کیا ہے۔
نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کو دونوں ایوانوں کا کنٹرول کھونا پڑا جس کی ایک بڑی وجہ ایران جنگ کو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
Find Your Interest
- fix: keep sidebar sections open on mobile web (#202256)
- feat: let /codex review target a branch, commit or custom instruction…
- fix: keep the mobile chat keyboard open on the first tap (#201163)
- fix(publication): target the default branch for an abbreviated commit…
- fix(discord): keep independent requests from replacing active tasks
- fix: keep the Automations sidebar list after returning to a backgroun…
- fix: let users schedule their own work in handed-off chats (#201015)
- fix: keep the workspace corners rounded when the sidebar collapses (#…
- fix: keep Doctor finding targets in upgrade failure reports (#202174)
- fix: keep cold attachment preview loading from failing composer tests
Current
·
C2
·2026-11





