Current
·
C2
·2026-11
پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ نے مفادات کے لیے سیاسی اتحاد بنائے، منعم ظفر
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے سیاسی اتحاد بنائے، پی ڈی ایم سمیت دیگر اتحاد عوام کے لیے نہیں بلکہ اقتدار اور این آر او کے حصول کے لیے قائم کیے گئے، سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا۔
ادارہ نورِحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کی اتحادی رہیں، جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتیں اکٹھی ہوگئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئینی فریم ورک کے تحت صوبے میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حامی ہے، تاہم یہ عمل آئین کے مطابق اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونا چاہیے۔ بھائی کو بھائی سے لڑانے کے لیے سرگرم عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے موجودہ اسمبلیوں میں بیٹھے ارکان کی عوامی نمائندگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر مخصوص لوگوں کو مسلط کیا گیا۔ ان کے بقول کراچی کی قومی اسمبلی کی 15 نشستوں میں سے 7 پیپلز پارٹی کو دے دی گئیں، بلدیاتی حلقہ بندیوں اور نتائج میں بھی دھاندلی کی گئی، جبکہ بلدیاتی اداروں کے نتائج تبدیل کرکے کراچی کی میئرشپ پر قبضہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جاگیردارانہ ذہن شہروں اور عوام کے حقوق تسلیم کرنے کو تیار نہیں، اسے نہ شہروں کی اہمیت کا احساس ہے اور نہ سندھ کے عوام کی فکر۔ سندھ میں تعلیم کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے اور 70 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ صوبائی حکومت کے بھاری بجٹ کے باوجود تعلیمی صورتحال بدترین ہے، عوامی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومتی کارکردگی کہیں نظر نہیں آتی۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ ان تمام حالات کے باوجود جماعت اسلامی کراچی کے 9 ٹاؤنز میں تعمیر و ترقی کے کام کر رہی ہے اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلوں اور انڈر پاسز کا تحفہ جماعت اسلامی نے نعمت اللہ خان کے دور میں دیا تھا۔
انہوں نے کراچی میں گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی اور لائنز ایریا سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی کا کوئی شیڈول نہیں اور بعض علاقوں میں گیس بالکل دستیاب نہیں۔ خواتین کے لیے بچوں کا ناشتہ تیار کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے جبکہ شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ سردیوں کے موسم میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔
Find Your Interest
- '호주 16-1 콜드승' 일본 땡큐! 결승에서 만나자…한국, 대만전 몇 점 차든 이기기만 하면 된다 [오!쎈 도쿄]
- Petrol drops by Rs2, diesel remains unchanged till Nov 16
- "부인 2명 싸움에 실신까지!" 사생활 논란에 결국...'16강 신화' 이집트 감독, 재계약 두 달 만에 경질 "부정적 여파 고려했다"
- '호흡 한 달 맞췄는데 세계랭킹 1위 이겼다!' 서승재-김원호 조, 진용-조송현 조에게 16강 덜미 대이변 터졌다!
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다
- ‘세계 2위 만나서 잘싸웠다!’ 한국배드민턴 에이스 유태빈도 16강이 한계였다
- ‘트와이스 정연 닮았다!’ 일본 배드민턴 아이돌, 16강 올랐다…10연속 득점 미친 경기력으로 승리
- Нічне небо. Ілюстративне фото: Adriano Anfuso
- Нічне небо. Ілюстративне фото: Adriano Anfuso
- *HOT* 32 Degrees Flash Sale: Packable Jackets only $16.99!
Current
·
C2
·2026-11





