Current
·
C2
·2026-11
لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، شہری پریشان
ایران سے ایل پی جی سپلائی بحال ہونے کے باوجود ملک کے بڑے شہروں لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
لاہور میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمت نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں، مارکیٹ میں 500 سے 580 روپے تک ایل پی جی کی قیمت مقرر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ کہاں جائیں۔
دوسری جانب، پشاور شہر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے، قمیتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام میں مایوسی اور ناامیدی پائی جاتی ہے۔
پریشان شہری کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں فی کلو ایل پی جی 550 سے 600 تک پہنچ گئی۔
ادھر کوئٹہ میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا، شہر کے وسطی اور مضافاتی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا فرق برقرار ہے۔
کوئٹہ شہر میں ایل پی جی 550 سے 580 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی جبکہ مضافاتی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 600 سے 630 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ متبادل ایندھن بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا۔
واضح رہے کہ ایران سے سپلائی بحال ہونے سے گزشتہ روز کراچی میں فی کل ایل پی جی کی قیمت 450 روپے پر آگئی تھی۔
Find Your Interest
- Después del maratón, ¿qué?
- Qué es una interpelación y en qué se diferencia de una pregunta
- ¿Y si los edificios comenzaran a construirse solos?
- Diciembre comienza a pagarse en noviembre
- Recuperación del crecimiento: real, pero insuficiente
- Con palitos y bolitas
- Qué es un dictamen de comisión y por qué el Pleno vota después
- Ante la crisis en el INE, puras listas de buenos deseos
- China, empresarios y una nueva ventana para México
- La guayabera ya es Patrimonio Cultural Intangible de Yucatán
Current
·
C2
·2026-11





