Current
·
C2
·2026-11
حادثے میں پورے جسم کو بچانے والا حیرت انگیز چینی ہیلمٹ، حقیقت یا اے آئی کا کمال؟
سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ایک مبینہ چینی ہیلمٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس کی حقیقت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ویڈیو کی تفصیلات:
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کے حادثے کا شکار ہوتے ہی ہیلمٹ سے ایئربیگ نکل کر اس کے جسم کے گرد پھیل جاتا ہے اور اسے چوٹ لگنے سے بچاتا ہے۔
View this post on Instagram
فیکٹ چیک:
ویڈیو کو چین کی دو کمپنیوں کی ایجاد قرار دیا جا رہا ہے، تاہم دونوں کمپنیوں نے ایسی کسی ٹیکنالوجی کی تیاری کی تصدیق نہیں کی۔
ویڈیو میں ہیلمٹ پر اطالوی برانڈ کا لوگو موجود ہے، جس سے اس کی صداقت مزید مشکوک ہو گئی ہے۔
ابھی تک اس ہیلمٹ کی تیاری، حفاظتی سرٹیفکیٹ یا حادثاتی تجربات کا کوئی مستند ثبوت سامنے نہیں آیا۔
ماہرین کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایئربیگ جیکٹس پہلے سے موجود ہیں، تاہم وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے ہیلمٹ کے حقیقی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
تحقیق میں موٹر سائیکل سوار کے لباس کا رنگ بدلنے، بازو غائب ہونے اور ویڈیو کے مختلف مناظر میں تضادات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
نتیجہ:
وائرل ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ ہے۔
Find Your Interest
- Después del maratón, ¿qué?
- Qué es una interpelación y en qué se diferencia de una pregunta
- ¿Y si los edificios comenzaran a construirse solos?
- Diciembre comienza a pagarse en noviembre
- Recuperación del crecimiento: real, pero insuficiente
- Con palitos y bolitas
- Qué es un dictamen de comisión y por qué el Pleno vota después
- Ante la crisis en el INE, puras listas de buenos deseos
- China, empresarios y una nueva ventana para México
- La guayabera ya es Patrimonio Cultural Intangible de Yucatán
Current
·
C2
·2026-11





