Current
·
C2
·2026-11
پاکستان میں فرٹیلائزرز کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پاکستان میں فرٹیلائزرز کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے جب کہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں، طلب و رسد اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ کھاد ڈیلرز کے خلاف آئندہ سات دنوں میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، مقررہ قیمت سے زائد پر کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے لائسنس منسوخ ہوں گے، ناجائز منافع خوری میں ملوث کھاد ڈیلرز کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی اور کھاد کمپنیوں کو اپنے ڈیلرز کی قیمتوں اور سپلائی کا ذمہ دار قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈیلرز کی جانب سے زائد قیمت وصولی پر کھاد کمپنیوں سے بھی جواب طلبی ہوگی، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کا کوئی مسئلہ نہیں۔
گندم کی کاشت کے سیزن میں کسانوں کو کھاد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کو کھاد کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ فیکٹری سطح پر قیمتیں مستحکم ہیں تو ڈیلرز زائد قیمتیں کیوں وصول کر رہے ہیں؟ کسانوں کا معاشی استحصال اور کھاد کی ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔
Find Your Interest
- '호주 16-1 콜드승' 일본 땡큐! 결승에서 만나자…한국, 대만전 몇 점 차든 이기기만 하면 된다 [오!쎈 도쿄]
- Petrol drops by Rs2, diesel remains unchanged till Nov 16
- "부인 2명 싸움에 실신까지!" 사생활 논란에 결국...'16강 신화' 이집트 감독, 재계약 두 달 만에 경질 "부정적 여파 고려했다"
- Reuters Raises the Jensen Huang Affair Tally to Three
- '호흡 한 달 맞췄는데 세계랭킹 1위 이겼다!' 서승재-김원호 조, 진용-조송현 조에게 16강 덜미 대이변 터졌다!
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다
- ‘세계 2위 만나서 잘싸웠다!’ 한국배드민턴 에이스 유태빈도 16강이 한계였다
- ‘트와이스 정연 닮았다!’ 일본 배드민턴 아이돌, 16강 올랐다…10연속 득점 미친 경기력으로 승리
- *HOT* 32 Degrees Flash Sale: Packable Jackets only $16.99!
- Pakistan extends airspace ban on Indian aircraft until December 24
Current
·
C2
·2026-11





