Current
·
C2
·2026-11
جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
جنوبی افریقا نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسپنر سائمن ہارمر نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے پانچویں روز بنگلادیشی ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کھیل شروع ہونے پر مہمان ٹیم کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز تھا تاہم ہارمر نے مزید چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے بنگلادیش کی مزاحمت ختم کردی۔
انہوں نے مشفق الرحیم، مہدی حسن میراز، حسن محمود اور عبادت حسین کو پویلین بھیجا۔ کگیسو ربادا نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکو جینسن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
جنوبی افریقا کو جیت کے لیے صرف 12 رنز درکار تھے جو اس نے 1.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیے۔
اس کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔
ہارمر نے اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف بھی دوسری اننگز میں 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Find Your Interest
- Después del maratón, ¿qué?
- Qué es una interpelación y en qué se diferencia de una pregunta
- ¿Y si los edificios comenzaran a construirse solos?
- Diciembre comienza a pagarse en noviembre
- Recuperación del crecimiento: real, pero insuficiente
- Con palitos y bolitas
- Qué es un dictamen de comisión y por qué el Pleno vota después
- Ante la crisis en el INE, puras listas de buenos deseos
- China, empresarios y una nueva ventana para México
- La guayabera ya es Patrimonio Cultural Intangible de Yucatán
Current
·
C2
·2026-11





