سندھ اسمبلی میں انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ منظور
سندھ اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ 2026 میں ترمیم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر اویس قادر شاہ کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوا جس میں انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) ایکٹ 2026 ءمیں جو ترمیم کی گئی ہے۔
ترمیم کے تحت ایسے علاقوں میں جہاں ایک سے زائد انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ہوں گی وہاں انچارج جج نامزد کیا جائے گا۔ ترمیم کے تحت متعلقہ علاقے کے تمام مقدمات پہلے انچارج جج کی عدالت میں دائر ہوں گے۔
انچارج جج مقدمات خود چلا سکے گا یا دوسرے اے ٹی سی جج کو منتقل کرے گا، مقدمات فرد جرم عائد ہونے سے قبل دوسرے اے ٹی سی منتقل کئے جا سکیں گے۔
مقدمات کی منتقلی ایک ایک کرکے کی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججوں کی تعیناتی بھی کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ ترمیمی قانون کے تحت نامزد ججز کے پینل پر 10 ورکنگ ڈیز میں اتفاق نہ ہونے پر محکمہ داخلہ پینل حکومت کو بھیجے گا۔
Find Your Interest
- Apple’s rumored glasses need a Siri AI I can actually rely on
- How do you fact-check an AI?
- Android Dev Summit 2026
- The Agentic Web
- When your AI agent publishes internal data
- Intelligence analysis platform for AI Agents (~OpenClaw)
- Siri is a Gemini
- AI agents are invading your PC
- Bring back the iBook, you cowards
- The Roundup by ByteByteGo





