بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف ایک اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ شکار کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے۔
لٹن داس نے یہ اعزاز چوتھے روز جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کو اسٹمپ آؤٹ کرکے حاصل کیا۔ اس سے قبل ایک اننگز میں 7، 7 شکار کرنے کا ریکارڈ پانچ وکٹ کیپرز وسیم باری، باب ٹیلر، آین اسمتھ، رڈلی جیکبز اور جوشوا ڈا سلوا کے پاس مشترکہ طور پر تھا۔ جوشوا ڈا سلوا نے یہ کارنامہ 2023 میں انجام دیا تھا۔
لٹن داس نے اس میچ میں ایک اور منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے بنگلادیش کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی جبکہ جنوبی افریقا کی اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں حصہ لیا۔ اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں سنچری بنانے اور 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔
اس سے قبل ڈینس لنزے نے 1966 اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 2013 میں جوہانسبرگ ہی میں سنچری کے ساتھ ایک اننگز میں 6 شکار کیے تھے۔
لٹن داس نے تیسرے روز کے اختتام تک ایڈن مارکرم، زبیر حمزہ، مائیکل بریٹزکے، ویان ملڈر، مارکو یانسن اور سائمن ہارمر کے کیچز پکڑے تھے، جبکہ چوتھے روز ریان رکلٹن اور کگیسو ربادا کو اسٹمپ آؤٹ کرکے اپنے شکاروں کی تعداد 8 تک پہنچا دی۔
Find Your Interest
- Android Perfetto 系列 15:Boot Trace、长时间现场 Trace 与偶发问题抓取
- Android Systrace 基础知识 - SystemServer 解读
- Never Use The Page As The Source Of Truth
- Android Perfetto 系列 8:深入理解 Vsync 机制与性能分析
- Testing A11y Using Cypress And wick-a11y Plugin
- Cypress cy.prompt Vs Recording Vs Coding
- Migrating From Cypress.env To cy.env and Cypress.expose Methods
- Check Data Using Page Objects And Higher Order Functions
- Android Service:开发自己的通知中心(2):辅助***实战
- Android Service:开发自己的通知中心(1):辅助***介绍





