Current
·
C2
·2026-11
ایرانی فوج کی کامیاب کارروائی؛ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا
ایران کی فوج نے آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں امریکی ساختہ ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ صدر ٹرمپ ایشیائی ممالک کے خصوصی دورے پر چین پہنچے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ کے روز ایرانی فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں ایک امریکی ڈرون کی موجودگی کا پتا لگایا، جس کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے تباہ کردیا گیا۔
ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں نصب مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی نظام کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی ایران کے مربوط فضائی دفاعی نظام کے تحت انجام دی گئی۔
آذربائیجان کے خبر رساں ادارے ٹرینڈ کے مطابق ایرانی فوج نے اس کارروائی کو امریکی بغیر پائلٹ طیاروں کے خلاف اپنی فضائی دفاعی کارروائیوں کا تسلسل قرار دیا تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس تازہ واقعے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ امریکی فوج نے 17 نومبر کو آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے قشم پر حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس سے قبل ایران نے بحرین میں امریکی ریڈار نظام کو نشانہ بنایا تھا جسے امریکی دفاعی نظام نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے جسے ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے بعد سے بند کر رکھا ہے اور تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
Event trace
Time Slices
- T0 2 篇 2026-11-18 21:30 ایرانی فورسز نے جنوبی ساحل پر امریکی ایم کیو-1 ڈرون مار گرایا ایرانی فوج کی کامیاب کارروائی؛ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا
- T+2h 2 篇 2026-11-18 23:30 ایرانی فورسز نے جنوبی ساحل پر امریکی ایم کیو-1 ڈرون مار گرایا ایرانی فوج کی کامیاب کارروائی؛ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا
- T+12h 2 篇 2026-11-19 09:30 ایرانی فورسز نے جنوبی ساحل پر امریکی ایم کیو-1 ڈرون مار گرایا ایرانی فوج کی کامیاب کارروائی؛ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا
- T+24h 2 篇 2026-11-19 21:30 ایرانی فورسز نے جنوبی ساحل پر امریکی ایم کیو-1 ڈرون مار گرایا ایرانی فوج کی کامیاب کارروائی؛ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا
Conclusion
该事件汇聚 2 个来源,平均可信度 50%
Confidence: medium
Find Your Interest
- How to Evaluate AI Agents From Tool Calls to Task Completion
- ★ Jon McCormack Retires From Apple
- AI Can Write Your CS Assignment. But Can You?
- FEMA is testing the emergency alert system: Dont panic
- Your AI Agents Will Be Attacked. Red-Team Them First
- South Korea will use emergency alert system to warn about exam cheaters
- California sues OpenAI for being a public nuisance
- Apple’s rumored glasses need a Siri AI I can actually rely on
- Smartwatch blood pressure monitoring was okay. AI is making it better.
- Claude’s Duet agent is a little neurotic and surprisingly helpful
Current
·
C2
·2026-11





