ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی؛ امریکی فوج کے سربراہ اسرائیل پہنچ گئے
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر اسرائیلی فوج کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کے لیے تل ابیب پہنچ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی فوجی کمانڈر کا دورہ بدھ کو طے تھا تاہم اسرائیلی میڈیا نے منگل ہی کو ان کی آمد کی اطلاع دے دی تھی۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کان کے ایک صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ اسرائیلی فوج سے مذاکرات کریں گے اور خطے کے دیگر ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون، سکیورٹی رابطوں اور ایران سے متعلق ممکنہ آئندہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور اسرائیلی فوج کو ممکنہ نئی کارروائیوں کے پیش نظر چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سربراہ کرٹ رینشا نے بھی اسرائیلی بحریہ کے حکام سے ملاقات کی تھی جس میں مختلف محاذوں پر بحری کارروائیوں اور فوجی تعاون پر بات چیت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ مارچ کو امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای اپنے مشیر اور اعلیٰ فوجی قیادت کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔ جواب میں آبنائے ہرمز بند کردی گئی تھی جس کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
Find Your Interest
- Apple’s rumored glasses need a Siri AI I can actually rely on
- How do you fact-check an AI?
- Android Dev Summit 2026
- The Agentic Web
- When your AI agent publishes internal data
- Intelligence analysis platform for AI Agents (~OpenClaw)
- Siri is a Gemini
- AI agents are invading your PC
- Bring back the iBook, you cowards
- The Roundup by ByteByteGo





