پی پی جمہوریت کی دعوے دار ہے تو ریفرنڈم میں ہچکچاہٹ کیوں؟ طارق فضل
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی دعوے دار ہے تو پھر نئے صوبوں کے معاملے میں عوام سے رائے لینے میں ہچکچاہٹ کیوں؟
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ سعید غنی صاحب کا مؤقف سنا، میرا سوال نہایت سادہ اور اصولی ہے اگر عوام اپنے مستقبل، بہتر سہولیات اور مؤثر گورننس کے حوالے سے اپنی رائے دینا چاہتے ہیں تو انہیں اس حق سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے؟ عوامی رائے سامنے آنے سے پہلے ہی فیصلہ مسلط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
طارق فضل نے کہا کہ ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں بلکہ آئین میں موجود ایک جمہوری راستہ ہے، پیپلز پارٹی بھی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی دعوے دار ہے، تو پھر عوام سے رائے لینے میں ہچکچاہٹ کیوں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ فیصلے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہوں نہ کہ عوام کی رائے کے بغیر، عوام کو بولنے دیں، ان کی رائے کا احترام کریں اور جو فیصلہ عوام دیں اسے تسلیم کریں یہی جمہوری رویہ ہے اور یہی عوامی سیاست کا تقاضا ہے۔
Find Your Interest
- Big improvements to Seer Agent
- How to detect Claude Duet AI agent traffic
- The Roundup by ByteByteGo
- How to detect Instinct, the invite-only AI agent you text
- Welcome to Heroku Vibes
- How to Create an AI Agent With Heroku and Agentforce
- Github and Open-source Is a Boon for the Underprivileged
- Github and Open-source Is a Boon for the Underprivileged
- Extend GitLab Duo Agent Platform into your business systems
- When your AI agent publishes internal data





