پنجاب اسمبلی نے تھیٹرز ایکٹ منظور کرلیا، فحش اور بے ہودہ پرفارمنس پر پابندی ہوگی
پنجاب اسمبلی میں ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 منظور کرلیا جس کے تحت فنکاروں پر عائد رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی جبکہ ہراسانی، فحش اور بے ہودہ پر فارمنس پر مکمل پابندی ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ پیش کیا جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
نئے تھیٹر ایکٹ کے تحت تھیٹر فنکاروں کی رجسٹریشن فیس ختم جبکہ تھیٹرز میں ہراسانی اور کم از کم اجرت ادا نہ کرنے پر لائسنس منسوخ ہوگا۔ عظمیٰ بخاری نے ایوان کو بتایا کہ فحش اور بیہودہ پرفارمس پر تھیٹرز میں مکمل پابندی ہوگی جبکہ ہر فنکار کی رجسٹریشن لازمی ہوگی اور غیر رجسٹرڈ فنکار سے پرفارمس کروانے پر تھیٹر سیل ہوگا۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق موجودہ تھیٹر کا ماحول معاشرے کی اخلاقیات کے مطابق نہیں ہے، یہ قانون ثقافت پر پابندی کے لیے نہیں بلکہ فحاشی اور بے راہ روی کے خاتمے کے لیے لایا جا رہا ہے۔
وزیراطلاعات و ثقافت نے ایکٹ کی مخالفت کرنے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی باتوں سے یوں لگتا ہے جیسے تھیٹر میں سب کچھ مثالی چل رہا تھا اور حکومت نے اچانک کنٹرول یا پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہو۔
عظمی بخاری نے کہا کہ اس وقت کمرشل تھیٹرز میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ معاشرے کی اخلاقی قدروں کے مطابق نہیں ہے، تھیٹر کو ایک مخصوص طبقے تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ عام شہری اور خاندان بھی صاف ستھرا تھیٹر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس بل کا مقصد ثقافت یا ڈرامے کو ختم کرنا نہیں بلکہ تھیٹرز کو ضابطے میں لانا اور فحاشی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کرنا ہے، ہم نے الحمراء میں تین تھیٹر ڈرامے کیے اور اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان ڈراموں کو دیکھنے وزیراعظم کی فیملی بھی آئی، وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے تھیٹر کو فیملیوں کےلیے ہونا چاہیے، اس ایکٹ کو لانے کا مقصد بھی یہی ہے، آج جو تھیٹر ہو رہا ہے کوئی ایک شخص بھی نہیں کہہ سکتا وہ صحیح ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل احمد۔خالد عباس ڈار ۔وسیم عباس ۔کیوں تھیٹر چھوڑ دیا، ظاہر ہے جس قسم کا تھیٹر ہو رہا ہے وہ ایسا تھیٹر نہیں کر سکتے اور ان کو کرنا بھی نہیں چاہیے، آرٹسٹ برادی کے لیے وزیراعلی نے کالونی بنانے کا کہا ہے۔
وزیر ثقافت نے کہا کہ تھیٹرز کی ایسی ایسی خوفناک کہانیاں ہیں جو آپ سن نہیں سکیں گے، میرے پاس خواتین آرٹسٹ آتی ہیں جو بتاتی ہیں ہمیں مالدار پروڈیوسر زبردستی نامناسب لباس پہننے اور حرکتیں کرنے کو کرتا ہے، وہ بتاتی ہیں ان کو مجبور کیا جاتا ہے فرنٹ سیٹ پر پانچ ہزار ٹکث والی سیٹ کا تماشائی لانے کا کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کو ارگنائز اور مانیٹر کرنا چاہتی یے پابندی نہیں لگانا چاہتی، پنجاب میں ایک زمانے میں بہترین تھیٹر ہوتا تھا جس میں کوئی نہ کوئی سبق ہوتا تھا۔
Find Your Interest
- From PyTorch to Browser: Creating a Web-Friendly AI Model
- Jeffery Simmons reflects on shot he took at Bears QB Caleb Williams
- Houston sports radio morning show adds new voice from Dallas
- Steelers get potentially concerning update on All-Pro WR target
- Senior standout Tommy Toher is 'all about winning' for CBA football
- Georgia keeps winning, but Kirby Smart keeps worrying. There's a reason for that ...
- 'Come to your senses': Bilawal advises govt to 'calm down' and hold a 'debate you started' on provinces
- Adnan Siddiqui pays tribute to Talat Hussain, recalls Pakistan's golden era of television
- Mawra Hocane hits back at user criticising her edited pictures
- 'Taylor Swift of games': Grand Theft Auto is back after 13-year wait





