بنوں میں ڈی ایس پی ریاض خٹک کا ذاتی گنر ہیڈ کانسٹیبل جاوید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتول کی لاش ٹاؤن شپ کے علاقے کاروان خوڑ سے برآمد ہوئی۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل جاوید کا تعلق ضلع لکی مروت سے تھا اور وہ ڈی ایس پی ریاض خٹک کے ساتھ بطور ذاتی گنر فرائض انجام دے رہے تھے۔ نامعلوم ملزمان نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش ٹاؤن شپ کے علاقے کاروان خوڑ میں پھینک دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔۔