ایران امریکا جنگ کے عالمی ایوی ایشن انڈسٹری پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں جب کہ ایران امریکا جنگ کے باعث عالمی ایئر لائنز کو کرونا کے بعد سب سے بڑا مالی دھچکا لگا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی ایئر لائنز کو 2026 میں 4.3 ارب ڈالر نقصان کابھی سامنا ہے، 2025 میں 7.2 ارب ڈالر منافع کمانے والی مشرق وسطیٰ کی ایئر لائنز خسارے میں چلی گئیں، جنگ کے بعد دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کی مارکیٹ ویلیو میں 53 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، مشرق وسطیٰ کی ٹریول انڈسٹری کو روزانہ 60 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔ ایران امریکہ جنگ کے باعث 46 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، قطر ایئرویز جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ایئر لائن قرار دی گئی، جون سے اکتوبر تک 20 لاکھ نشستیں کم ہوئیں۔ ایمریٹس گروپ کے منافع میں 66 فیصد کمی، منافع ایک ارب ڈالر رہ گیا، ایمریٹس کے مسافروں کی تعداد 22 فیصد کم ہو کر 2 کروڑ 18 لاکھ رہ گئی۔ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایمریٹس کی 1,581 پروازیں منسوخ، 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد نشستیں متاثر ہوئیںِ، اتحاد ایئرویز نے ابتدائی مرحلے میں 193 پروازیں منسوخ، بعد ازاں 4 لاکھ 50 ہزار نشستیں کم کر دیں، ایران کی فضائی حدود 58 روز بند رہیں۔ تہران کا امام خمینی ایئرپورٹ 25 اپریل کو دوبارہ کھول دیا گیا، فضائی آپریشن تاحال محدود ہیں، جنگ کے باعث ایئر انڈیا کے بین الاقوامی مسافروں میں 36 فیصد کمی، انڈیگو کی 500 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے جیٹ فیول 80 فیصد سے زائد مہنگا ہوا اور عالمی فضائی آپریشنز کے اخراجات میں اضافہ ہوا۔