پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی قیادت میں ایل پی جی اصلاحات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ایل پی جی شعبے میں بڑی پیش رفت سانے آگئی، نئے نظام کے تحت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا۔ ایل پی جی کارگو اینگرو ووپاک ٹرمینل پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا۔
نئے نظام کے تحت پہلے بڑے ایل پی جی کارگو کی آمد پر پورٹ قاسم پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم مرزا ناصر الدین مشہود نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم کی ہدایت پر عوام کو مناسب قیمت پرایل پی جی فراہمی کے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، 15 ہزار میٹرک ٹن کا ریکارڈ کارگو ایل پی جی کے شعبے میں نئے دور کا آغاز ہے، ایل پی جی کی درآمد میں اضافے سے مارکیٹ میں دستیابی بہتر اور قیمتوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
اعلامیہ کے مطابق ماضی میں ریگولیٹری رکاوٹوں کے باعث سرکاری کمپنیاں ایل پی جی کی درآمد نہیں کر رہی تھیں، نئے نظام کے تحت حکومت نے سرکاری کمپنیوں کو ایل پی جی کی درآمد میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
موسم سرما میں پہاڑی اور دور دراز علاقوں تک ایل پی جی کی فراہمی بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی، آنے والے ہفتوں میں مزید ایل پی جی کارگوز کی آمد متوقع، اوپن مارکیٹ میں دستیابی بہتر اور عوام کو ریلیف ملے گا۔
ای وی ٹی ایل چیف ایگزیکٹیو، عمار شاہ کے مطابق حکومت کے اقدامات سے ایل پی جی کے شعبے میں نئے سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
تقریب میں ایم ڈی ایس ایل ایل جواد علی خان، سرمد اسلم ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا سمیت اینگرو ٹرمینل اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
Event trace
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-18 17:57 پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
- T+2h 1 篇 2026-11-18 19:57 پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
- T+12h 1 篇 2026-11-19 05:57 پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
- T+24h 1 篇 2026-11-19 17:57 پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- Android Perfetto 系列 15:Boot Trace、长时间现场 Trace 与偶发问题抓取
- Android Systrace 基础知识 - SystemServer 解读
- Android Perfetto 系列 8:深入理解 Vsync 机制与性能分析
- Never Use The Page As The Source Of Truth
- Android Service:开发自己的通知中心(2):辅助***实战
- Android Service:开发自己的通知中心(1):辅助***介绍
- Android Perfetto 系列 5:Android App 基于 Choreographer 的渲染流程
- Check Data Using Page Objects And Higher Order Functions
- Testing A11y Using Cypress And wick-a11y Plugin
- DOM State Clarity With cy.depends Command





