وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ آزاد جموں و کشمیر کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف سے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مکمل تعاون اور ماضی میں تعمیر و ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا۔ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پنجاب حکومت کے فعال کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے کشمیری عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر پوری توانائی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزراء احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، طارق فضل چوہدری، عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد جناب محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ بذات خود خطے اور عوام کی ترقی کے عمل کی نگرانی کریں گے، الحمدللہ، قائد جناب محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی… pic.twitter.com/sV7GEpVFml — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 18, 2026