کیا آپکے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپکو نصیحت یا دھمکی دینے کا حق ہے؟خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل
وزہر اطلات و نشریات عطا تارڑ کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص انصاف (equity) کا دعویٰ کرتا ہے، اس کے اپنے ہاتھ صاف ہونے چاہئیں۔ یہ انصاف کے اصولوں سے متعلق ایک صدیوں پرانا مقولہ ہے۔ کیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپ کو نصیحت کرنے یا دھمکیاں دینے کا حق حاصل ہے؟
بلاول بھوٹ زرداری کی گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں کی گئی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب، آپ نے نظام کو ’ری سیٹ‘ کرنے کی بات کی، لیکن عوامی حمایت کے بغیر کسی بھی نظام کو ازسرنو ترتیب نہیں دیا جا سکتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر آپ نظام کے انہدام کی بات کر رہے ہیں، تو اس نظام سے جڑے ہوئے ہم سب لوگوں کو بھی اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ اس ملک میں سیاستدانوں کا احتساب کوئی نیا تصور نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سیاستدان احتساب سے بالاتر ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آپ کی پریس کانفرنس یقیناً بہت پرجوش اور موجودہ حکومت و نظام پر تنقید پر مرکوز تھی، لیکن میں ادب سے عرض کروں گا کہ ہم سیاستدانوں کو عوام سے مشاورت کے عمل کو ’پچھلے دروازے‘ (backdoor) سے آنا نہیں کہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم سیاستدانوں کو اپنی قانونی حیثیت (legitimcay) عوامی رائے سے حاصل ہوتی ہے۔ عوامی رائے عامہ کے جائزوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے اندر بھی بحث و مباحثے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ یقیناً، ’نظام کو ری سیٹ‘ کرنے کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی، لیکن اس عمل میں عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ اگر پارلیمنٹ عوامی رائے کو بھی پیشِ نظر رکھے، تو میرے خیال میں یہ قانونی حیثیت (legitimacy) کی معراج ہوگی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ’بلاول صاحب، آپ کی جماعت سندھ میں 18 سال سے اقتدار میں ہے۔ سندھ تو گویا جنت بن گیا ہے! کراچی شہر کی حالت پر تو دنیا رشک کرتی ہے۔ آپ (پی پی پی) 2022 سے حکومتی امور میں شراکت دار رہے ہیں۔ منافع آپ کا ہے، اور نقصان پی پی پی کا—یا پھر پاکستان کا۔ جو شخص انصاف (equity) کا دعویٰ کرتا ہے، اس کے اپنے ہاتھ صاف ہونے چاہئیں۔
یہ انصاف کے اصولوں سے متعلق ایک صدیوں پرانا مقولہ ہے۔ کیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپ کو نصیحت کرنے یا دھمکیاں دینے کا حق حاصل ہے؟
وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ایک ہے—پاکستان کے عوام کی زندگیوں کو بدلنا، تاکہ عام آدمی وقار کے ساتھ جی سکے۔ حکمرانی میں عوامی شرکت کو حقیقت کا روپ دیں۔ حکمرانوں کے پاس موجود طاقت عوام کی جانب سے ایک امانت ہے، نہ کہ کسی کی میراث۔ عوام کے حقوق کو صرف آئین کے صفحات تک محدود نہ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں، کس دور میں ہمیں اللہ کے فضل سے سفارتی اور عسکری محاذوں پر عزت و وقار ملا، اور کس دور میں ہمارے وطن کا نام روشن ہوا؟ ان دو محاذوں پر کامیابیوں کے بعد، اب اصل لڑائی حکمرانی کو گلی اور محلے کی سطح تک لانے کی ہے، جہاں عوامی رائے اور پارلیمنٹ کا کردار مکمل طور پر جمہوری اور آئینی ہو۔ حکمرانی کسی کی اجارہ داری نہیں ہے؛ خدا نے یہ حق 250 ملین لوگوں کو عطا کیا ہے۔
بلاول صاحب آپ نے سسٹم ری سیٹ کی بات کی لیکن کوئی سسٹم اس وقت تک ری سیٹ نہیں ہو سکتا جب تک اُسے عوامی تائید حاصل نہ ھو/اگر آپ system collapse کی بات کر رہے ہیں تو ہم سب کا اس سسٹم سے منسلک ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں کا احاطہ بھی ضروری ہے۔ اس ملک میں سیاست دانوں کا احتساب نہ تو…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 18, 2026
Event trace
Timeline
- 'Are your hands clean?': Khawaja Asif hits back at Bilawal over govt criticism 整合
- پنجاب کی تقسیم کی قراردادیں منظور کرنے والی پی پی سندھ کے معاملے پر خون کیوں بہانا چاہ رہی؟ ملک احمد 整合
- پیپلز پارٹی کی سوچ قابل مذمت، بلاول کے کراچی میں خون بہنے کے بیان کو فکس کرنا چاہئے، حافظ نعیم 整合
- بامقصد مذاکرات کے لیے 原创
Time Slices
- T0 5 篇 2026-11-18 16:48 بامقصد مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی سوچ قابل مذمت، بلاول کے کراچی میں خون بہنے کے بیان کو فکس کرنا چاہئے، حافظ نعیم پنجاب کی تقسیم کی قراردادیں منظور کرنے والی پی پی سندھ کے معاملے پر خون کیوں بہانا چاہ رہی؟ ملک احمد کیا آپکے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپکو نصیحت یا دھمکی دینے کا حق ہے؟خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل 'Are your hands clean?': Khawaja Asif hits back at Bilawal over govt criticism
- T+2h 5 篇 2026-11-18 18:48 بامقصد مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی سوچ قابل مذمت، بلاول کے کراچی میں خون بہنے کے بیان کو فکس کرنا چاہئے، حافظ نعیم پنجاب کی تقسیم کی قراردادیں منظور کرنے والی پی پی سندھ کے معاملے پر خون کیوں بہانا چاہ رہی؟ ملک احمد کیا آپکے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپکو نصیحت یا دھمکی دینے کا حق ہے؟خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل 'Are your hands clean?': Khawaja Asif hits back at Bilawal over govt criticism
- T+12h 5 篇 2026-11-19 04:48 بامقصد مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی سوچ قابل مذمت، بلاول کے کراچی میں خون بہنے کے بیان کو فکس کرنا چاہئے، حافظ نعیم پنجاب کی تقسیم کی قراردادیں منظور کرنے والی پی پی سندھ کے معاملے پر خون کیوں بہانا چاہ رہی؟ ملک احمد کیا آپکے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپکو نصیحت یا دھمکی دینے کا حق ہے؟خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل 'Are your hands clean?': Khawaja Asif hits back at Bilawal over govt criticism
- T+24h 5 篇 2026-11-19 16:48 بامقصد مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی سوچ قابل مذمت، بلاول کے کراچی میں خون بہنے کے بیان کو فکس کرنا چاہئے، حافظ نعیم پنجاب کی تقسیم کی قراردادیں منظور کرنے والی پی پی سندھ کے معاملے پر خون کیوں بہانا چاہ رہی؟ ملک احمد کیا آپکے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپکو نصیحت یا دھمکی دینے کا حق ہے؟خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل 'Are your hands clean?': Khawaja Asif hits back at Bilawal over govt criticism
Conclusion
该事件汇聚 5 个来源,平均可信度 46%
Confidence: medium
Find Your Interest
- From PyTorch to Browser: Creating a Web-Friendly AI Model
- Bun v1.4.4
- Bun v1.4.1
- From PyTorch to Browser: a full client-side solution with ONNX and Transformers.js
- Using Nix to Fuzz Test a PDF Parser (Part One)
- Jeffery Simmons reflects on shot he took at Bears QB Caleb Williams
- Houston sports radio morning show adds new voice from Dallas
- Steelers get potentially concerning update on All-Pro WR target
- Senior standout Tommy Toher is 'all about winning' for CBA football
- Georgia keeps winning, but Kirby Smart keeps worrying. There's a reason for that ...





