سندھ میں ن لیگ اور مصطفی کمال کی کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف بلاول کی بات مان لیں، سعید غنی
صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں ن لیگ اور مصطفی کمال کی کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف بلاول کی بات مان لیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کل چیئرمین بلاول بھٹو نے میٹ دی پریس سے خطاب کیا اور بہت سارے ایسے موضوعات پر بات کی جو پیپلز پارٹی نے شروع نہیں کیے۔ انہوں نے سسٹم کولیپس ہونے اور نئے صوبے بننے کے معاملات پر بھی اظہار خیال کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ نئے صوبے بننے کی بات بھی پیپلز پارٹی نے شروع نہیں کی، کل بلاول بھٹو نے ان موضوعات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا، سب اظہار کر رہے تھے لیکن بلاول بھٹو نے بات کی تو سب کی چیخیں نکل گئیں۔ چیئرمین کی بات کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ جانتے ہیں ماضی میں لسانی فسادات ہوتے رہے، ہزاروں لوگ لسانی فسادات میں مارے گئے۔ اسلام آباد اور لاہور کے لوگ اس کو محسوس نہیں کرسکتے، ان لوگوں نے ایسی مصیبتیں نہیں دیکھی ہیں۔ اللہ کا شکر ہے پچھلے کئی سالوں سے امن ہے اور اس مصیبت اور عذاب سے صوبے کے لوگوں کی جان چھوٹی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ اس بار ایم کیو ایم جس قسم کی مہم چلا رہی ہے، لوگوں میں لسانی نفرتیں بڑھائی جا رہی ہیں، تفریق کو ایم کیو ایم بڑھا رہی ہے اور بھیانک صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔ آج مصطفیٰ کمال کہتے ہیں ذمہ دار بلاول ہوگا، نفرتیں تم بڑھاؤ، فساد تم کراؤ اور ذمہ دار بلاول ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جانتے ہیں کہ صوبے کی آڑ میں گندا کھیل کھیلا جا رہا ہے، ایم کیو ایم معاملات کو دوسری طرف لے کر جا رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے ہمیشہ کہا ہے کہ کراچی سب کا ہے۔ بلاول کی پریس کانفرنس کے بعد فوری وفاقی وزیر آتا ہے اور کہتا ہے ریفرنڈم کراؤ۔
سعید غنی نے کہا کہ پھر پنجاب میں ریفرنڈم کروائیں کہ کس کی حکومت ہونی چاہیے؟ ریفرنڈم اس مسئلے پر ہوسکتا ہے جس کی آئین میں وضاحت نہ ہو۔ ایم کیو ایم نے گزشتہ اسمبلی میں ترمیم جمع کروائی تھی، وہ ترمیم تمام صوبوں کو بھیجی گئی تھی، سندھ میں کابینہ اور اسمبلی نے اسے مسترد کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم 239 کو تبدیل کرنے کی کوشش کرچکی ہے، آئینی طریقے سے کر نہیں سکتے تو ریفرنڈم کی بات کی جا رہی ہے، بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہہ دیا ہے کہ پٹیشن کی جائے گی، اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ احسن اقبال چار کہیں یا چالیس کہیں تو کیا صوبے بن جائیں گے؟ سندھ میں مسلم لیگ ن کی کوئی حیثیت نہیں، سندھ میں مصطفیٰ کمال کی جماعت کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو پرامن جلسے اور ریلی کرنے کی اجازت ہے۔ 29 نومبر کو ایک جماعت نے اعلان کیا تھا، دوسری جماعت کو اخلاقی طور پر اسی دن ریلی نہیں رکھنی چاہیے۔ قادر مگسی اور ایم کیو ایم دونوں کو انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جہاں کوئی خدشہ ہو اس کو روکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کہتی ہے کہ بدمعاشی سے ریلی نکالے گی، اس کا مطلب ہے کہ ایم کیو ایم فسادات چاہتی ہے۔ حکومت غور کرے گی، اگر ریلیوں سے امن خراب ہوگا تو روکیں گے۔ خواجہ آصف کو مشورہ ہے کہ جو بلاول بھٹو کہتے ہیں وہ مان لیں۔
Event trace
Timeline
Time Slices
- T0 4 篇 2026-11-18 18:24 صوبوں کا قیام خواہش نہیں، ضرورت ہے، ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول پر ہوگی، مصطفی کمال Bilawal will be responsible for any bloodshed over new provinces: Kamal سندھ میں ن لیگ اور مصطفی کمال کی کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف بلاول کی بات مان لیں، سعید غنی
- T+2h 4 篇 2026-11-18 20:24 صوبوں کا قیام خواہش نہیں، ضرورت ہے، ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول پر ہوگی، مصطفی کمال Bilawal will be responsible for any bloodshed over new provinces: Kamal سندھ میں ن لیگ اور مصطفی کمال کی کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف بلاول کی بات مان لیں، سعید غنی
- T+12h 4 篇 2026-11-19 06:24 صوبوں کا قیام خواہش نہیں، ضرورت ہے، ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول پر ہوگی، مصطفی کمال Bilawal will be responsible for any bloodshed over new provinces: Kamal سندھ میں ن لیگ اور مصطفی کمال کی کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف بلاول کی بات مان لیں، سعید غنی
- T+24h 4 篇 2026-11-19 18:24 صوبوں کا قیام خواہش نہیں، ضرورت ہے، ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول پر ہوگی، مصطفی کمال Bilawal will be responsible for any bloodshed over new provinces: Kamal سندھ میں ن لیگ اور مصطفی کمال کی کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف بلاول کی بات مان لیں، سعید غنی
Conclusion
该事件汇聚 4 个来源,平均可信度 45%
Confidence: medium
Find Your Interest
- Android Perfetto 系列 15:Boot Trace、长时间现场 Trace 与偶发问题抓取
- Android Systrace 基础知识 - SystemServer 解读
- Android Perfetto 系列 8:深入理解 Vsync 机制与性能分析
- Android Service:开发自己的通知中心(2):辅助***实战
- Android Perfetto 系列 5:Android App 基于 Choreographer 的渲染流程
- Android Service:开发自己的通知中心(1):辅助***介绍
- Never Use The Page As The Source Of Truth
- Android 无障碍服务导致的整机卡顿案例分析
- Android Tools - Log2File
- Android Systrace 基础知识 - Input 解读





