دورانِ حمل سگریٹ نوشی کے بچے کی صحت پر سنگین نقصانات
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ہی دن میں تقریباً 100 سگریٹ پی تھیں جبکہ اس وقت وہ اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کے حمل سے لاعلم تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونی رازدان نے بتایا کہ 1993 کی فلم ’گمراہ‘ کے ایک منظر کی شوٹنگ کے دوران انہیں بار بار سگریٹ پینا پڑی، تاہم انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہیں۔
اس انکشاف کے بعد دورانِ حمل سگریٹ نوشی کے ممکنہ نقصانات ایک بار پھر زیرِ بحث آگئے ہیں۔
دورانِ حمل سگریٹ نوشی بچے کو کیسے متاثر کرتی ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق سگریٹ میں موجود نکوٹین، کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر نقصان دہ کیمیائی مادے ماں کے خون کے ذریعے بچے تک پہنچ سکتے ہیں۔ کاربن مونو آکسائیڈ بچے کو آکسیجن کی فراہمی کم کرتی ہے، جبکہ نکوٹین خون کی نالیوں کو تنگ کر کے غذائی اجزا کی فراہمی متاثر کر سکتی ہے۔
سگریٹ نوشی سے بچے کو کیا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں؟
ماہرین کے مطابق دورانِ حمل سگریٹ نوشی سے درج ذیل پیچیدگیوں کے امکانات بڑھ سکتے ہیں:
بچے کی نشوونما متاثر ہونا اور پیدائش کے وقت وزن کم ہونا۔
وقت سے پہلے بچے کی پیدائش۔
پھیپھڑوں اور دماغ کی نشوونما متاثر ہونا۔
بعض پیدائشی نقائص، خصوصاً ہونٹ یا تالو میں شگاف۔
مردہ بچے کی پیدائش اور پیدائش کے بعد اچانک موت کے خطرات میں اضافہ۔
کیا ویپنگ اور دوسروں کے سگریٹ کا دھواں محفوظ ہے؟
طبی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ دورانِ حمل ویپنگ، حقہ اور دیگر نکوٹین والی مصنوعات بھی نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔
اسی طرح دوسروں کی سگریٹ نوشی سے پیدا ہونے والا دھواں بھی حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کی صحت متاثر کر سکتا ہے۔
Find Your Interest
- Android Perfetto 系列 15:Boot Trace、长时间现场 Trace 与偶发问题抓取
- Android Systrace 基础知识 - SystemServer 解读
- Android Perfetto 系列 8:深入理解 Vsync 机制与性能分析
- Never Use The Page As The Source Of Truth
- Android Service:开发自己的通知中心(1):辅助***介绍
- Android Service:开发自己的通知中心(2):辅助***实战
- Android Perfetto 系列 5:Android App 基于 Choreographer 的渲染流程
- Testing A11y Using Cypress And wick-a11y Plugin
- Check Data Using Page Objects And Higher Order Functions
- DOM State Clarity With cy.depends Command





