کراچی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے اور ڈکیت گروہ چلانے والا ملزم گرفتار
سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ساتھ تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم حنیف عرف شینا ولد سخی بادشاہ نے 2012ء میں ٹی ٹی پی کمانڈر اسماعیل اور مجاہد کی مدد سے افغانستان کے علاقے پنجوئی سے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عبداللہ سرہندی کی زیر نگرانی عسکری تربیت حاصل کی، ملزم نے چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے کے ساتھ ساتھ خود ساختہ آئی ای ڈیز بنانے کی تربیت بھی حاصل کی۔
عسکری تربیت کے بعد کمانڈر عبداللہ سرہندی نے گرفتار ملزم کو کراچی میں خزانچی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور اطلاع دینے کی ذمہ داری سونپی۔
ترجمان کے مطابق دو ہزار بارہ اور تیرہ میں آپریشن کے دوران گرفتارملزم کے متعدد ساتھی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے جس کے بعد ملزم روپوش ہوگیا، حال ہی میں گرفتار ملزم کراچی منتقل ہوا اور ایک ڈکیت گروہ کا نیٹ ورک منظم کیا۔
گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتیوں کی وارداتیں کیں آخری ڈکیتی 60 لاکھ کی تھی، گرفتار ملزم نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے دو شہریوں کو زخمی بھی کیا، گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مع دو موبائل فون اور بائیک، پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Find Your Interest
- Android Perfetto 系列 15:Boot Trace、长时间现场 Trace 与偶发问题抓取
- Android Systrace 基础知识 - SystemServer 解读
- Never Use The Page As The Source Of Truth
- Android Perfetto 系列 8:深入理解 Vsync 机制与性能分析
- Cypress cy.prompt Vs Recording Vs Coding
- Check Data Using Page Objects And Higher Order Functions
- Testing A11y Using Cypress And wick-a11y Plugin
- DOM State Clarity With cy.depends Command
- Migrating From Cypress.env To cy.env and Cypress.expose Methods
- Android Service:开发自己的通知中心(1):辅助***介绍





