ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگی اور خودکش ڈرونز نے کویت میں علی السالم ایئر بیس پر امریکی فوجی سازوسامان کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی بیان کے مطابق حملے کا ہدف پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، ڈرون اور میزائل لانچ کرنے والے پلیٹ فارمز تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی فوج کا یہ بیان سرکاری ٹیلی ویژن آئی آر آئی بی نے نشر کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بدھ کی صبح سویرے ایرانی فوج کے جنگی اور خودکش ڈرونز نے کویت کے علی السالم ایئر بیس پر موجود امریکی فوج کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا۔
ایرانی فوج نے اپنے بیان میں حملے کا دعویٰ تو کیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ امریکی فوجی تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا یا کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے۔
امریکی یا کویتی حکام کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق یا تردید سے متعلق کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
علی السالم ایئر بیس کویت میں واقع ایک اہم فوجی تنصیب ہے جہاں امریکی فوج بھی موجود ہے۔ ایرانی بیان میں اسے امریکی فوج کے زیرِ استعمال اڈہ قرار دیا گیا ہے۔
Find Your Interest
- Dixon Steps In As Mir Ruled Out Of Portuguese GP
- Bills activate receiver Josh Allen calls one of his best teammates
- Bradley Barcola's Ballon d'Or hopes rest on one fix, says ex-France star
- Jaguars DT Jordan Davis goes Giant-killing for second time in 2026
- KESK Gaziantep Şubeler Platformu: 2027 bütçesi emekçiyi değil sermayeyi koruyor
- 'I don't care.' Phoenix Suns guard Jalen Green addresses trade rumors
- Ukrainian FA to blame for failed drugs test - Mudryk
- Lions' Ahmed Hassanein could make debut against Buccaneers
- NFL condemns Mike Florio’s ‘inappropriate and offensive’ Hitler joke about Mike Vrabel
- Bottas' stay at Cadillac confirmed for 2027





