امریکا، سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش بے نقاب، "را" ایجنٹ نکھل گپتا انجام کے قریب
بھارتی خفیہ ایجنسی"را"کی ایما پربیرونِ ملک ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا امریکی قانون کے شکنجہ میں آگیا۔
بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق امریکی پراسیکیوٹرزنے امریکہ میں قتل وغارت گری میں ملوث "را" کے ایجنٹ نکھل گپتا کیلئے 24 سال سے زائد سزا کی سفارش کر دی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو 20 نومبرکوسزا سنائی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق مئی 2023 میں را کے ایجنٹ وکاش یادو نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کیلئے نکھل گپتا کو بھرتی کیا تھا، امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ "را" نے نکھل گپتا کو اضافی رقم دینے کے ساتھ ساتھ منشیات بردار طیارے کی منی پورایئرپورٹ پر کلیئرنس اور اسلحے کی خرید و فروخت میں مدد کی پیشکش بھی کی۔
"را" نے نکھل گپتا کو اضافی رقم دینے کے ساتھ ساتھ منشیات بردار طیارے کی منی پورایئرپورٹ پر کلیئرنس اور اسلحے کی خرید و فروخت میں مدد کی پیشکش بھی کی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گزشتہ سال سماعت کے دوران بھارتی شہری نکھل گپتا اوروکاش یادو کا پاکستان اورنیپال میں ایک اور قتل کی منصوبہ بندی کابھی انکشاف ہوا تھا۔
نکھل گپتا نے مئی 2023 میں پاکستان میں ایک ہدف کے قتل کے سلسلے میں بھی "را" ایجنٹ وکاش یادو سے رابطہ کیا تھا، دونوں بھارتی شہری نکھل گپتا اور وکاش یادو کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
واضح رہے نکھل گپتا 13 فروری 2026 کو "را" کے ایجنٹ سے روابط، سکھ رہنما کے قتل کی سازش، قتل کیلئے اجرت دینے اورمنی لانڈرنگ کے الزامات تسلیم کر چکا ہے.
Find Your Interest
- Dixon Steps In As Mir Ruled Out Of Portuguese GP
- Bills activate receiver Josh Allen calls one of his best teammates
- Bradley Barcola's Ballon d'Or hopes rest on one fix, says ex-France star
- Jaguars DT Jordan Davis goes Giant-killing for second time in 2026
- KESK Gaziantep Şubeler Platformu: 2027 bütçesi emekçiyi değil sermayeyi koruyor
- 'I don't care.' Phoenix Suns guard Jalen Green addresses trade rumors
- Ukrainian FA to blame for failed drugs test - Mudryk
- Lions' Ahmed Hassanein could make debut against Buccaneers
- NFL condemns Mike Florio’s ‘inappropriate and offensive’ Hitler joke about Mike Vrabel
- Bottas' stay at Cadillac confirmed for 2027





