کراچی؛ شوہر کی دوسری شادی کی جھوٹی اطلاع پر دو بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی
صفورا عبدللہ شاہ غازی گوٹھ کی رہائشی دو بچوں کی ماں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کی جھوٹی اطلاع ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی چیز (کالا پتھر) کا پانی پی کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سفورا عبداللہ شاہ غازی گوٹھ جی 17 بس اسٹاپ کے قریب بلاک بی مکان نمبر B/45 کی رہائشی خاتون نے زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی، متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 32 سالہ صائمہ زوجہ فیاض احمد کے نام سے کی گئی، جو بچوں کی ماں تھی، مقتولہ کا شوہر محنت مزدوری کرتا ہے۔
سچل تھانے کی ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ مقتولہ صائمہ کو کسی اس کے جاننے والے نے آکر اطلاع دی کہ تمھارے شوہر نے دوسری شادی کر لی جس پر دلبرداشتہ ہوگئی اور شوہر سے کچھ بھی پوچھے بغیر اس نے کالا پتھر کا پانی پی لیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ مقتولہ کی جب حالت غیر تھی تو اس کا شوہر گھر پہنچ گیا اور کالا پتھر کا پانی پینے کی وجہ معلوم کی تو خاتون نے اس کی دوسری شادی کے بارے میں بتایا، جس پر شوہر نے اسے بتایا کہ کسی نے غلط اطلاع دی ہے اور اس نے کوئی شادی نہیں کی تاہم اس وقت تک دیر ہو چکی تھی اور خاتون کچھ ہی دیر میں دم توڑ گئی۔
ڈیوٹی افسر کے مطابق متوفیہ کے شوہر نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اس کے شوہر کے حوالے کر دی۔
Find Your Interest
- Dixon Steps In As Mir Ruled Out Of Portuguese GP
- Bills activate receiver Josh Allen calls one of his best teammates
- Bradley Barcola's Ballon d'Or hopes rest on one fix, says ex-France star
- Jaguars DT Jordan Davis goes Giant-killing for second time in 2026
- KESK Gaziantep Şubeler Platformu: 2027 bütçesi emekçiyi değil sermayeyi koruyor
- 'I don't care.' Phoenix Suns guard Jalen Green addresses trade rumors
- Ukrainian FA to blame for failed drugs test - Mudryk
- Lions' Ahmed Hassanein could make debut against Buccaneers
- NFL condemns Mike Florio’s ‘inappropriate and offensive’ Hitler joke about Mike Vrabel
- Bottas' stay at Cadillac confirmed for 2027





