Current
·
C2
·2026-11
فیلڈ مارشل سے قطری وزیرداخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے ملاقات کی اور اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور دنیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں خاص طور پر سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعتراف کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
Find Your Interest
- The best way to use your coding agents with GitLab
- GitLab Transcend Hackathon: Meet the 'Life After Code' winners
- Rotate a leaked GitLab token and let GitLab Duo fix the code
- Turn Slack conversations into trusted software, faster
- Agentic engineering with GitLab and your local agent: A walkthrough
- The recommended GitLab configuration for agentic engineering
- Keep recurring work moving with scheduled automations
- Extend GitLab Duo Agent Platform into your business systems
- AI Governance: One view of agent activity
- Connect your agents to your software lifecycle with the GitLab MCP server
Current
·
C2
·2026-11





