Current
·
C2
·2026-11
اینکر ربیعہ احسن قتل کیس، ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزم کی جیل سے رہائی نہ ہوسکی
راولپنڈی: سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب عدالت سے شوہر ملزم احسن طاہر کی ضمانت ہونے کے باوجود بھی رہائی نہ ہوسکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی تاہم ضمانت منظور ہونے کے باوجود ملزم احسن طاہر جیل سے رہائی نہ مل سکی۔
ذرائع کے مطابق دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث رہائی کا عمل رک گیا ہے جبکہ مقتولہ کے اہل خانہ نے ملزم احسن طاہر کو معاف کر دیا۔
مقتولہ کی بہن، والدہ اور مدعی مقدمہ خرم احمد نے عدالت میں حلف نامے بھی جمع کرا دیے جس میں کہا کہ واقعہ حادثہ تھا اور ہم اپنے بہنوئی کو معاف کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ربیعہ احسن مبینہ طور پر شوہر کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی تھیں جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج ہے۔ اس کے علاوہ ملزم شوہر احسن طاہر کے خلاف غیر قانونی پستول رکھنے کا مقدمہ بھی درج ہے اور اس کیس میں عدالت نے شخصی ضمانتی مچلکے مسترد کرتے ہوئے پراپرٹی ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
Find Your Interest
- The best way to use your coding agents with GitLab
- GitLab Transcend Hackathon: Meet the 'Life After Code' winners
- Rotate a leaked GitLab token and let GitLab Duo fix the code
- Turn Slack conversations into trusted software, faster
- Agentic engineering with GitLab and your local agent: A walkthrough
- The recommended GitLab configuration for agentic engineering
- Keep recurring work moving with scheduled automations
- Extend GitLab Duo Agent Platform into your business systems
- AI Governance: One view of agent activity
- Connect your agents to your software lifecycle with the GitLab MCP server
Current
·
C2
·2026-11





