Current
·
C2
·2026-11
نیتن یاہو کی خفیہ چال؛ فوج کو بتائے بغیر خفیہ ایجنسی موساد کو ایران پر حملے کا حکم
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کے اندر خفیہ کارروائی کی تیاری کے لیے موساد کے سربراہ کو ہدایت دی تھی تاہم اس منصوبے سے کابینہ اور فوج کے سربراہ کو لاعلم رکھا گیا تھا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے چار باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو نے موساد کے سربراہ رومن گوفمین کو ایران میں خفیہ آپریشن کی تیاری کرنے کا کہا تھا۔
یہ پیش رفت اسرائیل کے 27 اکتوبر کے انتخابات سے قبل سامنے آئی تھی جب فوجی قیادت ایران پر دوبارہ حملوں کی مخالفت کررہی تھی۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے منصوبے پر تحفظات ظاہر کیے تھے جس کے بعد نیتن یاہو نے موساد کے ذریعے الگ خفیہ کارروائی کی تیاری کا راستہ اختیار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر کو ایران پر حملے کے منصوبے کا علم اس پر عمل درآمد سے پہلے ہوگیا تھا تاہم مجوزہ کارروائی کی نوعیت اور تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
ادھر ایک اسرائیلی سیکیورٹی عہدیدار نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ فوج کو لاعلم رکھ کر کوئی منصوبہ تیار کیا جارہا تھا۔
نیتن یاہو کے دفتر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی اس معاملے پر تبصرہ کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ موساد کے سربراہ رومن گوفمین نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے امریکی حکام کو ایران کے خلاف مشترکہ حملوں پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
Find Your Interest
- وزیراعظم کے بعد بلاول بھٹو کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، مسائل تحمل سے حل کرنے پر اتفاق
- Week 11 Fantasy Football Toolkit: Start/sit advice, rankings, sleepers, more
- 'College GameDay' announces Week 12 location, to visit ACC school
- اسلام آباد کی نجی لیبارٹری پر چھاپے میں تین افراد گرفتار، مشتبہ ویکسین برآمد
- 'Biggest traitor I've ever seen': De Villiers slams Usman Khawaja for selling out his AUS teammates over Sandpapergate
- راولپنڈی میں معمول کی چیکنگ کے دوران تہرے قتل کا ملزم گرفتار
- 3 سال سے کم عرصے پنجاب کے 43 شہر سیف سٹی ہیں، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
- With Kompany and momentum against Köln
- Rams captain has blunt message for LA’s defense before Packers showdown
- Where To Find The Varsity Cheer League Champions This Season: Thunder Elite
Current
·
C2
·2026-11





