Current
·
C2
·2026-11
مولانا فضل الرحمان کو نقصان پہنچا تو نواز شریف ذمہ دار ہوں گے، مولانا عبدالغفور حیدری
جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کیا وزیراعظم کے مشورے کے بغیر سیکیورٹی ہٹاسکتے ہیں، اگر مولانا فضل الرحمان کو کوئی نقصان پہنچا تو نواز شریف ذمہ دار ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اداروں کے لوگ صبح سے مولانا کے گھر کا طواف کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پتا نہیں مسلم لیگ (ن) کیوں خوف زدہ ہے، اس کو کیا مشکل پیش آئی ہے، اب ووٹ کی جگہ بوٹ کا تقدس آگیا ہے، وہ ہر حال میں بوٹ کو سر پر رکھنا چاہتی ہے، ہم نے کراچی سمیت متعدد جلسے کیے، کراچی جلسے میں ایک طرف ٹریفک چلتی رہی اور دوسرے طرف جلسہ ہوتا رہا لیکن ایک گملا نہیں ٹوٹا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک پرامن جماعت ہے لیکن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، ہم اپنے آئینی حق کو پرامن انداز میں استعمال کر رہے ہیں، ہم پرامن لوگ ہیں اور اپنا آئینی حق استعمال کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ ہمیں اشتعال دلانا چاہتے ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جہاں شرم و حیا کا فقدان ہو ان لوگوں کو طعنہ دینا بھی فضول ہے، ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف ایف آئی ار کی گئی، صوبائی و وفاقی حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ سرگودھا میں جلسہ کر کے دکھائیں گے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ انہوں نے مولانا سے سیکورٹی واپس لی ہے، کل اگر مولانا فضل الرحمان کو کوئی نقصان ہوا تو نواز شریف ذمہ دار ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مفتی ابرار پر الزام ہے تو ان کو ڈھونڈ لیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ زاہد خان اگر آئے ہیں تو خیر سگالی کی بنیاد پر آئے ہیں، مولانا صاحب کے بیانیے کی ہر جمہوریت پسند تائید کرتا ہے، بلاول بھٹو زرداری کے بیان نے اپنے اتحادیوں کو آئینہ دکھایا ہے اور انہوں نے حق سچ کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ہمارے بیانیے کی حمایت کی ہے، شو پیس تو حکومت ہے، پیچھے سے پش کرنے والے کوئی اور ہیں، ان کو ہم بھی جانتے ہیں اور عوام بھی جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک سیاسی جماعت ہے، یہ ایک تحریک ہے اور اس نے کئی تجربات دیکھے ہیں، ہم نے کئی ادوار دیکھے ہیں، انہوں نے ہمیں اشتعال دلانے کی بہت کوشیش کی تاہم ہمارے کارکن اب تک صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزیر داخلہ وزیراعظم کے مشورے کے بغیر کیا سیکیورٹی واپس لے سکتے ہیں۔
Find Your Interest
- Attack Technique: AI Clones
- Dan Maher from Datadog Says AI Agent Reliability Is an Engineering Problem, Not a Model Choice
- Plugins to build an accessible form for WordPress
- This Week In Security: Four-Digit Patch Tuesday, SSH Exploited, GitBook Breach, Android GhostMap
- Disney picks Adobe as its new AI and price-hike partner
- This Week’s Awesome Tech Stories From Around the Web (Through November 7)
- A Neural Net For a Graphing Calculator?
- F1 drivers go small as Lego puts entire grid in plastic
- I Expected A Faster i4 M60. Instead, The 838 hp Electric BMW M3 Drives Like A Real M3 On Track
- This Week’s Weird and Wonderful—November 13, 2026
Current
·
C2
·2026-11





