سندھ حکومت کا یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی، قیمتوں میں اضافے پر ڈیلرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
صوبائی وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے ربیع سیزن کے دوران یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے، ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور جعلی کھاد، بیج و زرعی ادویات کی فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری زراعت سندھ محمد زمان ناریجو، ڈی جی زرعی توسیع اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی فروخت میں ملوث ڈیلرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
صوبائی وزیر نے سیکریٹری زراعت سندھ ، ڈی جی زرعی توسیع اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو سخت اقدامات کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈی جی زرعی توسیع کو حیدرآباد میں کاشتکاروں کی شکایات کے ازالے کے لیے شکایتی سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔
سردار محمد بخش خان مہر نے کھاد کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ ڈیلرز کو یوریا کھاد کی بروقت اور مطلوبہ مقدار میں فراہمی یقینی بنائیں، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور کھاد کی سپلائی میں تعطل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے زرعی افسران کو کھاد کی دستیابی، سرکاری نرخوں پر فروخت اور مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کا کہنا تھا کہ ربیع سیزن کے دوران کاشتکاروں کو سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، آبادگاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Event trace
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-13 02:21 سندھ حکومت کا یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی، قیمتوں میں اضافے پر ڈیلرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
- T+2h 1 篇 2026-11-13 04:21 سندھ حکومت کا یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی، قیمتوں میں اضافے پر ڈیلرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
- T+12h 1 篇 2026-11-13 14:21 سندھ حکومت کا یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی، قیمتوں میں اضافے پر ڈیلرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
- T+24h 1 篇 2026-11-14 02:21 سندھ حکومت کا یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی، قیمتوں میں اضافے پر ڈیلرز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- Five things you can do with Sentry’s Agent Tracing
- Building Sentry's Laravel AI Integration
- Inside NVIDIA Sentry: Secure AI Agents at Runtime
- How to detect Claude Duet AI agent traffic
- Finding performance wins in our own traces with a coding agent
- How to detect Instinct, the invite-only AI agent you text
- Authenticated vs verified vs authorized: What these terms actually mean for AI agents
- Big improvements to Seer Agent
- Colette Kress, the CFO who challenged Huang's bets, is Nvidia's interim CEO
- Nvidia crisis wipes $1tr off market value





