پون کلیان سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اہلیہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پون کلیان کی اہلیہ انا کونیڈالا نے شوہر سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیا ہے۔ یہ پیش رفت دونوں کی جانب سے 13 سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کے فیصلے کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے۔
انا کونیڈالا نے مارچ 2026 میں انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہوں نے اسے کس تاریخ کو بند کیا۔ دوسری جانب پون کلیان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں دونوں نے بتایا کہ انہوں نے باہمی رضامندی، سمجھ بوجھ اور ایک دوسرے کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ ان کی ازدواجی زندگی ختم ہوگئی ہے، لیکن وہ اچھے دوست اور اپنے بچوں کے لیے ذمہ دار والدین کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دونوں نے واضح کیا کہ بچوں کی خوشی اور بہتر مستقبل ان کی مشترکہ ترجیح رہے گا۔
پون کلیان اور انا کونیڈالا نے اپنے مداحوں اور خیرخواہوں سے بھی درخواست کی کہ وہ اس ذاتی معاملے کے دوران ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔
واضح رہے کہ پون کلیان کی یہ تیسری شادی تھی۔ انہوں نے 1997 میں نندنی سے پہلی شادی کی تھی، جو 1999 میں ختم ہوگئی۔ اس کے بعد 2009 میں اداکارہ رینو ڈیسائی سے شادی کی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ یہ رشتہ بھی 2012 میں طلاق پر اختتام پذیر ہوا۔ بعد ازاں 2013 میں پون کلیان نے روسی نژاد انا کونیڈالا سے شادی کی، جن سے ان کے مزید دو بچے ہیں۔
Event trace
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-12 07:51 پون کلیان سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اہلیہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند
- T+2h 1 篇 2026-11-12 09:51 پون کلیان سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اہلیہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند
- T+12h 1 篇 2026-11-12 19:51 پون کلیان سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اہلیہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند
- T+24h 1 篇 2026-11-13 07:51 پون کلیان سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اہلیہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- ★ The 50-Yard Line
- The chain-reaction era: Constant shock and awe
- Most affairs don't matter except to the people involved. Ex- Nvidia CEO Jensen's blunder will rock the world
- Trump says Apple’s Tim Cook should be Nvidia’s next CEO
- Air Force One To Spy Scandal: A Timeline Of Trump And Jensen Huang's Ties
- Donald Trump really wants Tim Cook to run Nvidia
- Nvidia’s next CEO: The outside contenders to succeed Jensen Huang
- Trump floats Tim Cook as Nvidia chief after ‘Chinese honeypot’ scandal
- Everything Trump has said about Jensen Huangs Nvidia saga
- Trump Weighs in on Huang’s Successor





