لاہور اور فیصل آباد سیکشن پر ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے لاہور اور فیصل آباد سیکشن پر ٹرین آپریشن کو 15 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے مسافروں کو محکمے نے بڑی خوشخبری سنائی کہ لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے 15 نومبر سے لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرین آپریشن بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ مسن کالر اور قلعہ شیخوپورہ کے درمیان نیا ریلوے پل تعمیر کر لیا گیا ہے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق نئے تعمیر ہونے والے ریلوے پل پر انجن چلا کر کامیاب ٹرائل بھی مکمل کر لیا گیا جبکہ سی ای او ریلوے حفیظ اللہ کی ہدایت پر لاہور فیصل آباد سیکشن کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 15 نومبر سے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرینیں دوبارہ اپنے اصل روٹ پر رواں دواں ہوں گی جبکہ قراقرم اور شالیمار ایکسپریس کی پرانے روٹ پر واپسی کا فیصلہ کای گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قراقرم ایکسپریس 41 اپ اور 42 ڈاؤن اب لاہور فیصل آباد روٹ سے دوبارہ سفر کرے گی جبکہ شالیمار ایکسپریس بھی 15 نومبر سے اپنے اصل لاہور فیصل آباد روٹ پر بحال ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث متاثرہ ریلوے سیکشن کی بحالی سے مسافروں کا طویل متبادل روٹ پر سفر ختم ہو جائے گا جبکہ لاہور فیصل آباد کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو 15 نومبر سے براہ راست ریلوے سہولت میسر ہوگی۔
محکمہ ریلوے کے مطابق دونوں ٹرینیں عارضی طور پر ساہیوال کے متبادل روٹ سے چلائی جا رہی تھیں، پاکستان ریلوے نے مسافروں کو نئی ٹرین ٹائمنگ اور روٹ کے مطابق سفر کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کر دی۔
ٹرینوں کی آمدورفت اور سفری معلومات کے لیے پاکستان ریلوے ہیلپ لائن 117 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Event trace
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-12 07:51 لاہور اور فیصل آباد سیکشن پر ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ
- T+2h 1 篇 2026-11-12 09:51 لاہور اور فیصل آباد سیکشن پر ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ
- T+12h 2 篇 2026-11-12 19:51 لاہور اور فیصل آباد سیکشن پر ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینیں بحال
- T+24h 2 篇 2026-11-13 07:51 لاہور اور فیصل آباد سیکشن پر ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینیں بحال
Conclusion
该事件汇聚 2 个来源,平均可信度 50%
Confidence: medium
Find Your Interest
- ★ The 50-Yard Line
- The chain-reaction era: Constant shock and awe
- Most affairs don't matter except to the people involved. Ex- Nvidia CEO Jensen's blunder will rock the world
- Trump says Apple’s Tim Cook should be Nvidia’s next CEO
- Air Force One To Spy Scandal: A Timeline Of Trump And Jensen Huang's Ties
- Donald Trump really wants Tim Cook to run Nvidia
- Nvidia’s next CEO: The outside contenders to succeed Jensen Huang
- Trump floats Tim Cook as Nvidia chief after ‘Chinese honeypot’ scandal
- Everything Trump has said about Jensen Huangs Nvidia saga
- Trump Weighs in on Huang’s Successor





