Current
·
C2
·2026-11
حوثیوں کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکی فوجی سربراہ ریاض پہنچ گئے، محمد بن سلمان سے ملاقات
ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، بالخصوص دفاعی اور عسکری تعاون، اور خطے کی تازہ صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر کی سعودی عرب میں جولائی میں یمن کے حوثیوں کے ساتھ دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد یہ تیسری عوامی طور پر رپورٹ ہونے والی سعودی عرب آمد ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر فوجی امور، پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ خطے میں ہونے والی پیش رفت بھی گفتگو کا حصہ رہی۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جولائی سے دوبارہ کشیدگی جاری ہے۔ اس تناظر میں امریکی سینٹ کام سربراہ کا سعودی قیادت سے رابطہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق مشاورت کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
Find Your Interest
- S26:E2 - Freelancing While Homeschooling (Sarah Greer)
- S25:E4 - Diversity Dialogues in Tech (Ale Thomas)
- S19:E3 - Why Python is still one of the most popular coding languages (Meredydd Luff)
- S24:E7 - Navigating Layoffs with Intention (Natalie Davis)
- S19:E5 - What are some common mistakes people make when learning to code (Ceora Ford)
- Stop Fixing Vulnerabilities in Production — Fix Them Where They're Born
- We still need developer communities
- Python: Come for the language, stay for the community
- There’s More to Empowering Young People of Color in Tech Than Coding
- Pure dating app: 5 reasons to subscribe
Current
·
C2
·2026-11





