Current
·
C2
·2026-11
بی بی سی اردو دہشت گردوں کی تشہیر اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کی روش پر قائم
برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو کی صحافتی بددیانتی ایک بار پھر سامنے آگئی، جو حقائق مسخ کر کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کی روش پر قائم ہے۔
صحافتی اخلاقیات اور دیانت داری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بی بی سی اردو نے اپنی پرانا وطیرہ برقرار رکھا۔
بی بی سی اردو نے دہشتگرد تنظیم فتنۃ الہندوستان کے سرغنہ رحمان گل کی مذموم سرگرمیوں کی تشہیر کرکے صحافتی اصولوں اور غیر جانبداری کی انتہا کر دی۔
کالعدم تنظیم فتنۃ الہندوستان کا سرغنہ رحمان گل محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی انتہائی مطلوب دہشتگرد کی فہرست میں شامل ہے۔
بی بی سی اردو کی جانب سے دہشت گردی میں ملوث عناصر کی زندگی کو مثبت انداز میں اجاگر کرنا درحقیقت دہشت گردی کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ بی بی سی اردو 16 نومبر کو بھی نفٹاک اور نیکٹا میں خالصتاً انتظامی اور تکنیکی تنظیمِ نو کی خبر کو بے بنیاد قیاس آرائیوں کے لیے استعمال کر چکا ہے جبکہ بی بی سی اردو نے 27 اکتوبر کو پاک افغان سرحد پرطالبان کی شرانگیزی پرپاک فوج کی کارروائی جبکہ 7 نومبر کو اوتھل ڈکیتی کیس کوبھی منفی اندازمیں پیش کیا۔
برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو نے ہمیشہ صحافتی اصولوں کو نظر انداز کرکے پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو فروغ دیا ہے۔
Find Your Interest
- DRS controversy adds to India’s woes as New Zealand mount strong fightback
- Trabzonspor'da Paul Onuachu'nun yerine transfer edilecek isim belli oldu
- Beşiktaş'ta Leandro Trossard'a uyarı!
- Puan Jelaskan Alasan DPR Percepat Pengesahan RUU Perampasan Aset
- افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کا بڑھتا خطرہ
- Celtics star Jayson Tatum called for technical after throwing ball toward official late in loss to Nuggets
- کواڈ اجلاس؛ مودی ٹرمپ سے براہ راست ملاقات سے محروم
- Daisean Williford catches fire, but FAMU basketball falls at UTSA
- Jadi Sekolah Berasrama Islam Kelas Dunia, Thursina Luncurkan CoE
- SASSA grant shortfall: Tata’s money drops from R1300 to R633
Current
·
C2
·2026-11





