Current
·
C2
·2026-11
شہزادہ ہیری کی روس کے خلاف جنگ میں دوبارہ فوج میں شمولیت کی پیشکش
برطانوی شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ اگر روس کے خلاف جنگ میں ضرورت پیش آئی تو وہ دوبارہ فوج میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک اور فوج کے لیے ضرورت پڑنے پر وہ اپنی خدمات پیش کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
شہزادہ ہیری ماضی میں برطانوی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور افغانستان میں بھی تعینات رہے، جہاں انہوں نے عملی فوجی تجربہ حاصل کیا تھا۔
حالیہ انٹرویو میں ہیری نے مزید کہا کہ روسی خطرے کے پیشِ نظر یورپ کو دفاعی طور پر تیار رہنا چاہیے۔ ان کے مطابق یوکرین کی مزاحمت اور جنگی تجربات سے دنیا بہت کچھ سیکھ سکتی ہے، جبکہ سابق فوجیوں کو بھی ضرورت پڑنے پر دوبارہ خدمت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
یہ بیان انہوں نے یوکرین کے دورے کے دوران برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا۔
Find Your Interest
- When your AI agent publishes internal data
- 4 Steps to Changing People's Perceptions
- The Roundup by ByteByteGo
- A language model in your browser, accessible as a Web API?
- OpenAI connects the Dots
- AI Engineer Interview Questions: What I Ask After the Right Answer
- Everything I Learned Shipping Device Bound Session Credentials
- Everyone Hates AI. Half of Them Use It.
- Captain's Log #2
- Studio Notes #98
Current
·
C2
·2026-11





