ساؤتھ ایشین گیمز : سلیکشن کیلیے چار روزہ ٹرائلز کا اعلان، قومی ایتھلیٹس مشکل میں پڑ گئے
پاکستان میں آئندہ سال اپریل میں منعقد ہونیوالی 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے قومی ایتھلیٹکس ٹیم کے انتخاب کے معاملہ پر قومی ایتھلیٹس مشکل میں پڑ گئے۔
گیمز کی قائم کردہ ایتھلیٹکس کمیٹی نے 16 سے 19 نومبر سے اسلام آباد میں چار روزہ ٹرائلز کا اعلان کردیا، دوسری جانب پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نےان ٹرائلز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اپنے تمام ملحقہ یونٹس کو موقف کی پابندی کرنے کی ہدایت کر دی۔
گیمز کی ایتھلیٹکس کمیٹی نے ٹرائلز کے ذریعے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر کے قومی تربیتی کیمپ میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
قومی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اسے ورلڈ ایتھلیٹکس اور ایشین ایتھلیٹکس کی جانب سے تسلیم شدہ اور مجاز ہونے کے ناطے ملک میں مردوں اور خواتین کی ایتھلیٹکس کے انتظام و انصرام اور نگرانی کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔
آئین کے تحت پاکستان میں اور بیرونِ ملک منعقد ہونے والے ایتھلیٹکس پروگراموں اور مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا انتخاب کرنا فیڈریشن کی ذمہ داری ہے، مذکورہ حقائق کے پیشِ نظر تمام ملحقہ یونٹس ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سرکاری موقف کی پابندی کریں۔
دریں اثنا قومی ایتھلیٹس کا کہنا ہے کہ اختلافات کے سبب ان کی اہلیت اور صلاحیتیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ موجودہ کشمکش کی صورتحال میں سخت ذہنی کوفت کا شکار ہیں جو ان کی کارکردگی کو متاثر کرنے کا بھی سبب بنے گی۔
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-14 04:00
- T+2h 1 篇 2026-11-14 04:00
- T+12h 1 篇 2026-11-14 04:00
- T+24h 1 篇 2026-11-14 04:00
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- "여자는 초처럼 살아야 한다" 박세미, 택시기사 말에 결국 멀미
- Eritrea Alhaditha 14 November 2026
- Haddas Ertra 14 November 2026
- 은지원, MC가 출연자 방송 조작설 의심.."일부러 저러는 거 아니냐" 의문 제기 ('살림남2')
- IPL subjugate cricket
- ٹرمپ نے ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ سعودیہ اور ترکیہ کی اپیل پر کیا
- 딘딘, 작년 수능 영어 지문에 일침 "억지스러운 문장투성이"
- 역시 김도영 걱정은 쓸데없는 걱정이었다…홈런 포함 멀티히트에 KS 우승 포수도 “역시 스타는 스타” 극찬
- 오상진, ♥김소영에 꽉 잡혀 사네..잠깐 자유시간에도 "감사합니다"
- 스윙스, 방송 촬영 중단시켰다.."사람 불러놓고 조롱하는 줄" ('에겐남')






