چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جز ہونا چاہیے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کے نشانہ بازوں کی غیر معمولی مہارت اور درستی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جز ہونا چاہیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جہلم میں 46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ شوٹنگ ایونٹ 7 اکتوبر سے 11 نومبر 2026 تک جاری رہا اور اختتامی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمان اعزاز شریک ہوئے اور فیلڈ مارشل کے ہمراہ مختلف کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کیے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقابلے میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور سول آرمڈ فورسزکے 1500 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور عام شہریوں کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔
چوتھی انٹر سروسز کومبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے چیمپئن شپ ٹرافی جیتی، پاکستان آرمی کی 'آرمی مارکس مین شپ یونٹ' نے 'پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ' اپنے نام کیا۔
ماسٹر ایٹ آرمز' ٹرافی (ڈولی کپ) پنجاب رجمنٹ کے حوالدار فضل الرحمان کو دی گئی، پنجاب رجمنٹ نے 'یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ' اور 'انفنٹری اسکواڈ میچ' میں بھی کامیابی حاصل کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے نشانہ بازوں کی غیر معمولی مہارت اور درستی کو سراہا اور کہا کہ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا ایک پیشہ ور فوجی کی پہچان ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جزو ہونا چاہیے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور کمانڈر راولپنڈی کور نے فیلڈ مارشل کا تقریب میں آمد پر استقبال کیا۔
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-13 22:15
- T+2h 1 篇 2026-11-13 22:15
- T+12h 1 篇 2026-11-13 22:15
- T+24h 1 篇 2026-11-13 22:15
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- "말도 안 되게 예쁜데 AI였다"…한가인, 배우 자리까지 대체될까 '위기의식' 고백 ('자유부인')
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다
- 韓国、日韓戦12連敗…日本に5-9惜敗、台湾戦勝利でも決勝不透明
- '한일전 12연패라니' 또 동점 만들고 5-9 분패, 한국만 한 번도 못 이겼다…대만 잡아도 결승행 모른다 [APBC 리뷰]
- 강수정, 20년째 '머리 스타일 바꾸라'는 오지랖에 "너나 바꿔”..."이마 좁고 못생겨"
- 「あり得ないほど美人なのにAI」ハン・ガイン、俳優代替に危機感
- [사진]문무 장혁, 전쟁의 신 연개소문
- シン・ミナ、チョ・ジョンソクを絶賛「相手役男性俳優で一番」
- キム・ウビンの恋人シン・ミナ、実物は「まさに女神」






