گووندا کے ساتھ کومل رانی کی نئی رومانوی تصاویر وائرل
بالی ووڈ اداکار گووندا اور اداکارہ کومل رانی کی ایک ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں کومل رانی جامنی رنگ کی ساڑھی جبکہ گووندا کو کوٹ پینٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر کسی مرد کے پاس پیسہ ہو تو اسے کسی بھی عمر میں محبت ہوسکتی ہے، جبکہ متعدد افراد نے سرخ دل کے ایموجیز کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں بھی اس وقت سامنے آئی تھیں جب اداکار کی کومل رانی سے دوستی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اس کے علاوہ گووندا اپنی نئی فلم کی کامیابی کے لیے دعا کرنے مندر بھی کومل کے ساتھ پہنچے تھے۔
اس سے قبل اداکار نے بتایا تھا کہ وہ اپنی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کے لیے ممبئی کے معروف مندر لالباغچہ راجا گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ مندر جاچکے ہیں اور فلم کی کامیابی کے لیے دعا کرتے رہے ہیں۔ طویل عرصے بعد فلمی دنیا میں واپسی کے باعث وہ اس بار بھی اپنی فلم کے لیے دعا کرنے گئے تھے۔
گووندا نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے ہونے والی بحث پر بھی ردعمل دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی فلم کا کام شروع ہی کیا ہے، لیکن اس پر پہلے سے ہی اتنی گفتگو ہورہی ہے۔ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ اس قدر بحث کیوں کی جارہی ہے، حالانکہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ اگر وہ دوبارہ خبروں میں آرہے ہیں تو اس پر کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔
اداکار نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف ایک منصوبہ بند پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جس کا مقصد انہیں خاندان سے دور کرنا اور معاشرے میں ان کی ساکھ متاثر کرنا ہے۔
Find Your Interest
- Microsoft confirma retomada, mas alerta para “problemas intermitentes” com e-mails
- Microsoft restabelece serviço do Outlook e Teams após falha global
- Adriana Fernandes
- Morre a cantora Claudette Soares, aos 91 anos
- Ibovespa sobe com apoio de Petrobras em meio a incertezas fiscais elevadas no Brasil
- Dólar tem queda moderada com medidas fiscais e alta do petróleo
- “A gente aguentou”: Craque Neto perde programa na Band após 3 anos e se despede ao vivo
- Varejo brasileiro, inflação ao produtor nos EUA e PIB europeu movimentam a sexta
- Rede D’Or encerrou o terceiro trimestre de 2026 com lucro líquido de R$ 1,45 bilhão






