معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی متعدد آن لائن سروسز میں اچانک خرابی کے باعث دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو ایپل کی آئی کلاؤڈ، ایپل پے، ایپ اسٹور اور دیگر سروسز متاثر ہوئیں، جس کے باعث صارفین مختلف سہولیات استعمال کرنے سے محروم رہے۔ متعدد صارفین نے آئی کلاؤڈ اکاؤنٹس میں لاگ اِن نہ ہونے، ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے اور ایپل پے کے ذریعے ادائیگیاں مکمل نہ ہونے کی شکایات کیں۔ NEW: Apple is ruling out a cyberattack after widespread outages disrupted iCloud, Apple Pay, Apple Music and other major services Tuesday. The company says an internal update triggered the disruptions, with most services now restored as teams work to bring the remaining systems… pic.twitter.com/bMBcKjDHDg — Fox News (@FoxNews) November 17, 2026 بعض آئی فون اور میک صارفین کے اکاؤنٹس خودکار طور پر لاگ آؤٹ ہو گئے، جبکہ ایپل میوزک اور دیگر خدمات تک رسائی میں بھی مشکلات پیش آئیں۔ کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ مسئلہ اندرونی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے باعث پیدا ہوا تھا اور اس کا کسی سائبر حملے سے تعلق نہیں۔ ایپل کے مطابق منگل کی دوپہر تک متعدد سروسز بحال کر دی گئی تھیں، جبکہ باقی متاثرہ سسٹمز کی بحالی کے لیے کام جاری تھا۔