بلاول بھٹو نے کراچی کے ماضی کو دیکھتے ہوئے خونریزی کے تناظر میں بات کی، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کیا کراچی میں پہلے خونریزی نہیں ہوئی؟ شہر میں نسلی بنیادوں پر لڑانے کی کوشش کی گئی اور بلاول نے خونریزی کی بات اسی تناظر میں کہی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کل جو مخصوص نشستوں کی بات کی اُس کا فائدہ ہمیں بھی ہوا مگر انہوں نے حقیقت بیان کردی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ان نشستوں کے بغیر 27 ویں ترمیم نہیں ہوسکتی تھی، اس لیے وہ زبردستی دی گئی تھیں، کیا کراچی میں پہلے خونریزی نہیں ہوئی؟ پہلے بھی خونریزی اس وقت ہوئی جب کراچی کو نسلی بنیادوں پر لڑانے کی کوشش کی گئی، بلاول نے خونریزی کی بات اسی تناظر میں کہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نئے صوبے احسن اقبال نہیں بنا سکتے بلکہ سندھ اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے بنیں گے، احسن اقبال پہلے سندھ ایم پی اے بن کر دکھائیں، صوبے دور کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای پی ایس سی امتحان پاس کرنے کے بعد ایک میرٹ آرڈر بنتا ہے، جس کے نمبر زیادہ ہوتے ہیں اُسے ملازمت مل جاتی ہے، احتجاج کرنے والے دوبارہ اپلائی کریں، میرٹ پر ان کو بھی نوکری مل جائے گی۔
Find Your Interest
- How LinkedIn Uses AI to Review 40,000 Pull Requests a Week
- How to Build an Accordion-Menu using CSS and a bit of jQuery
- Last Week (Month) in AI #347 - Nvidia's spy, Anthropic's $1.4T IPO, AI's blue wave
- Salesforce Locked Slack for Privacy, Then Opened It for a Partner
- Everyone Hates AI. Half of Them Use It.
- openclaw 2026.10.10-beta.2
- Would you trust an AI bot to find the fix for vulnerabilities in your code?
- Accessible name computation in Chromium chapter III: name from hidden subtrees
- Accessible name computation in Chromium chapter III: name from hidden subtrees
- The Roundup by ByteByteGo





