عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت پاکستان کو معدنی وسائل کے ذریعے عالمی معدنی قوت بنانے کا مطالبہ سامنے آگیا، عوام نے حکومت سے معدنی ذخائر کو بروئے کار لانے اور معاشی خود انحصاری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں 60 سے زائد ممالک کی شرکت ملک کے وسیع معدنی ذخائر میں عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔ اس سلسلے میں عوام نے حکومت سے ملک کو معدنی قوت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سونے اور تانبے کے وسائل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسیوں اور معدنی منصوبوں کی بدولت مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شہریوں کے مطابق عالم اسلام کی معدنی دولت سے مالا مال واحد قوت ہونے کے ناطے، عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور عوامی خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی معدنی قوت بنانے کے لیے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر عملی پیش رفت کرنی چاہیے۔