لکی مروت؛ فتنۃ الخوارج کے ہاتھوں شہری اغوا، پولیس، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک
پشاور کے علاقے غزنی خیل کی حدود خیرو خیل پکہ میں ایک چرواہے کو فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے اغوا کرکے پہاڑی علاقے کی طرف لے جانے کی اطلاع پر پولیس، سی ٹی ڈی اور مقامی امن کمیٹیوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ کی قیادت مقامی پولیس، سی ٹی ڈی، مقامی امن کمیٹیوں اوراے پی سیز نے مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیا، تعاقب کے دوران پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہیواد اور سہیل سکنہ خیرو خیل ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں خیرو خیل پکہ کا ایک شہری بھی زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے، علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں اور دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ لکی مروت پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
Event trace
Time Slices
- T0 2 篇 2026-11-15 01:48 لکی مروت؛ فتنۃ الخوارج کے ہاتھوں شہری اغوا، پولیس، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
- T+2h 2 篇 2026-11-15 03:48 لکی مروت؛ فتنۃ الخوارج کے ہاتھوں شہری اغوا، پولیس، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
- T+12h 2 篇 2026-11-15 13:48 لکی مروت؛ فتنۃ الخوارج کے ہاتھوں شہری اغوا، پولیس، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
- T+24h 2 篇 2026-11-16 01:48 لکی مروت؛ فتنۃ الخوارج کے ہاتھوں شہری اغوا، پولیس، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
Conclusion
该事件汇聚 2 个来源,平均可信度 50%
Confidence: medium
Find Your Interest
- Kyle Isbel designated for assignment
- Optimizing Agent Reliability and Tool Calling Efficiency for Chip Design Using NVIDIA NeMo Gym
- How NVIDIA OpenShell Reference Architecture Secures and Governs AI Agent Workloads at Scale
- Inside NVIDIA Sentry: Secure AI Agents at Runtime
- Royals rumors: Insider floats Alec Bohm idea after Maikel Garcia trade
- Royals Send All-Star To Mariners In Blockbuster Trade
- Dubai Approves City AI Agent to Coordinate Government Services
- Post-Training NVIDIA Nemotron to Increase Accuracy in Your Scientific Domain
- Mariners and Royals Complete Big Trade; Flip Key Pieces
- Garcia to the M’s, per report





