اسلام آباد؛ پہلا جدید ڈیجیٹل پارکنگ پلازہ فعال، عوام کو مفت سہولت
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا اور عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے اور عوام کو ابتدائی طور پر مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔
سی ڈی اے اور ایم سی آئی انتظامیہ کی جانب سے بلیو ایریا میں تعمیر کیے گئے پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر پبلک کے لیے اوپن کر دیا گیا ہے، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں بیک وقت 1200 سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش موجود ہے، پارکنگ پلازہ میں پارکنگ کی سہولت 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن (24/7) فراہم کی جائے گی۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ ابتدائی طور پر عوام الناس کے لیے چند دن پارکنگ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے تاہم بعد ازاں گاڑیوں کے لیے 100 روپے اور موٹر سائیکلوں کے لیے 50 روپے پارکنگ فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ ابتدائی 20 منٹ کے لیے پارکنگ کی سہولت مکمل طور پر مفت ہوگی۔
سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں مکمل ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے اور عوام الناس کی سہولت کے لیے کیش لیس اور آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ جدید نظام کے تحت پلازہ میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ڈیجیٹل طریقے کار کے مطابق رسیدیں جاری کی جائیں گی اور پارکنگ فیس گاڑی یا موٹر سائیکل کے باہر نکلتے وقت وصول کی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں پارکنگ پلازہ کی چھت (روف ٹاپ) پر شہریوں کے لیے ریسٹورنٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی، جہاں شہریوں اور سیاحوں کے لیے کھانے پینے اور تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ پلازہ میں موجود متعدد کمرشل دکانوں کی نیلامی سی ڈی اے کی جانب سے پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس جدید پارکنگ پلازہ کے قیام سے بلیو ایریا اور اس کے گرد و نواح میں گاڑیوں کی پارکنگ کے دیرینہ مسئلے حل کرنے میں مدد ملے گی، اسی طرح شہریوں کو محفوظ، منظم اور جدید سہولیات سے آراستہ پارکنگ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی اور یہ منصوبہ دارالحکومت میں جدید اور ڈیجیٹل پارکنگ متعارف کرانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور کیش لیس نظام سے شہریوں کو جدید اور محفوظ پارکنگ کے ساتھ شفاف پارکنگ فیس کی ادائیگی کی سہولت میسر آئے گی۔
Find Your Interest
- 72面.開催まであと半年!『ラグビーワールドカップ2023』ジェイミーHCが掲げる強豪国撃破のポイントを担当記者が解説&注目選手も紹介
- 51面.WBC日本代表に日系人選手が初選出!〝ラーズ・ヌートバー選手〟ってどんな人?どんな選手?WBC担当記者が解説
- 95面.今週掲載の記事からサンスポ音声局がピックアップして読み上げ!約12分で今週のサンスポがだいたい分かります!?
- 86面.〝春の甲子園〟センバツ高校野球を総まとめ!担当記者的ベストゲームに、注目選手やタイブレーク制まで語る
- 85面.今週掲載の記事からサンスポ音声局がピックアップして読み上げ!約10分で今週のサンスポがだいたい分かります!?
- 84面.新本拠地「エスコンフィールド北海道」のある北広島市で取材中の担当記者が語る、日ハムの今シーズンと新球場の使用感とは
- 81面.森保ジャパンがサッカーW杯後初始動!VSウルグアイ&コロンビア戦で重点を置いた取り組みや注目選手に課題まで…担当記者が徹底解説!
- 68面.女子プロゴルファー、イ・ボミ選手が今季限りで日本ツアーを引退…ギャラリーも記者もファンに!取材裏話で振り返る魅力とは
- 54面.〝女子野球〟の競技人口、上昇中!女子チームの将来性や今季から本格始動の巨人女子の注目選手を野球記者が解説
- 43面.今週掲載の記事からサンスポ音声局がピックアップして読み上げ!約12分で今週のサンスポがだいたい分かります!?






