سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 29 اگست 2017 سے موجود لاوارث بوئنگ 767 طیارہ بالآخر نیلام ہوگیا، فلائی جیٹ ایشیا ایئرویز کا طیارہ 4 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد میں فروخت کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ ساز کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے باعث طیارہ ناقابل استعمال ہوگیا تھا، جسے عدالتی احکامات پر نیلام کیا گیا۔ نیلامی کے لیے جاری اشتہار میں طیارے کی محفوظ بولی 4 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ 29 اگست 2017 سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کھڑا تھا، جس پر لاکھوں روپے کے واجبات بھی تھے، جو نیلامی کی رقم سے وصول کرلیے گئے۔ چارٹر پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے اس طیارے کے انجن، نشستیں اور لینڈنگ گیئر درست حالت میں موجود تھے۔