پاکستان معدنی وسائل سے مالامال، عالمی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معدنی شعبے میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد قابل تحسین ہے، منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد سے معدنی شعبے کو ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کے اہم مرحلے پر کھڑا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ 2 روزہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے پہلے روز ہونے والے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فورم میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی۔ فورم میں وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین بھی شریک ہوئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مندوبین کو خوش آمدید کہا اور سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معدنی شعبے میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد قابل تحسین ہے ، فورم سے اس شعبے کو ترقی ملے گی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا کہ معدنیات کی تلاش کے لیے لائسنس کے اجرا سمیت دیگر سہولیات کے لیے پورٹل موجود ہے، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد معدنی شعبے کی ترقی کے لیے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان معدنی وسائل سے مالامال ہے ۔ پنجاب 5 دریاؤں کی سرزمین ہے۔ پاکستان میں بے پناہ قدرتی وسائل اور غیر معمولی صلاحیت موجود ہے، قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، پنجاب کے دریاؤں میں قدرتی طور پر بہنے والا خالص سونا موجود ہے۔ پنجاب میں کوئلے، گرینائٹ، پنک سالٹ اور راک سالٹ کے ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے دریاؤں میں سونے کی مقدار معلوم کرنے کے لیے سروے جاری ہیں ، دریاؤں میں سونے کے وافر ذخائر کے شواہد ملے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دریائی ریت اور بجری میں سونے کے علاوہ قیمتی معدنیات اور دھاتیں بھی موجود ہیں۔ پنجاب کے قدرتی وسائل کو مشترکہ دولت اور خوش حالی میں بدلنا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے معدنی وسائل سے استفادے کے لیے تجارتی شراکت داریوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ صوبے میں کاروبار کے لیے سستے نرخوں پر زمین فراہم کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ معدنی شعبے کی ترقی سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، صوبے میں سیکیورٹی کے ساتھ تمام ضروری سہولتیں بھی فراہم کریں گے۔ حکومت نے منرل کوریڈور کے لیے نیا سیکیورٹی ڈویژن قائم کیا ہے، جبکہ ایف سی کا نیا ونگ بھی بنایا جا رہا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں سرخ فیتے کی رکاوٹ نہیں ہوگی ، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ریکوڈک منصوبے پر 2029 تک کام شروع ہو جائے گا۔ سرونہ میں تیل اور گیس کے ایسے ذخائر موجود ہیں جو سوئی کے ذخائر سے بھی زیادہ ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرمایہ کار خیبرپختونخوا میں معدنیات کی تلاش کے لیے سرمایہ کاری کریں، پاکستان آنے والے تمام سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے، انہیں ون ونڈو آپریشن دیں گے۔ خیبرپختونخوا میں کان کنی کا فروغ چاہتے ہیں، سرمایہ کار صوبے میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں، جبکہ خیبرپختونخوا گیس کی پیداوار میں دوسرا بڑا صوبہ ہے۔
Timeline
- ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان 整合
- پنجاب کے دریاؤں میں خالص سونے کے وافر ذخائر کے شواہد مل گئے، مریم نواز 整合
- Pakistan courts global investors at Minerals Investment Forum as provinces outline opportunities 整合
- سندھ حکومت کی معدنیات تلاش اور برآمد کیلیے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت 转载
Time Slices
- T0 2 篇 2026-11-14 05:53
- T+2h 2 篇 2026-11-14 05:53
- T+12h 2 篇 2026-11-14 05:53
- T+24h 6 篇 2026-11-14 05:53
Conclusion
该事件汇聚 5 个来源,平均可信度 50%
Confidence: medium
Find Your Interest
- [사진]문무 장혁, 전쟁의 신 연개소문
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- RIZIN関原翔、後頭部強打で意識不明…2度手術も重篤
- "말도 안 되게 예쁜데 AI였다"…한가인, 배우 자리까지 대체될까 '위기의식' 고백 ('자유부인')
- 강수정, 20년째 '머리 스타일 바꾸라'는 오지랖에 "너나 바꿔”..."이마 좁고 못생겨"
- 「あり得ないほど美人なのにAI」ハン・ガイン、俳優代替に危機感
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다
- 韓国、日韓戦12連敗…日本に5-9惜敗、台湾戦勝利でも決勝不透明
- '한일전 12연패라니' 또 동점 만들고 5-9 분패, 한국만 한 번도 못 이겼다…대만 잡아도 결승행 모른다 [APBC 리뷰]
- 未熟なブルペン運用…豪州戦の勝ちパターン複数イニング、日本戦使えずまた崩壊






