الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکے مارنے کا معاملہ، لڑکی کی بسوں عجیب و غریب حرکات سامنے آگئیں
الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے کے واقعے کا نیا رخ سامنے آگیا، لڑکی کی بسوں میں عجیب و غریب حرکات کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق لڑکی ذہنی مسائل کا شکار ہے اور دن کا بیشتر حصہ بسوں میں سفر کرتے ہوئے گزارتی ہے، فوٹیجز میں اسے بس کے اندر الٹا لٹکتے اور فرش پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے، لڑکی کی حرکات پر مسافروں عملے سے اسے بس سے اتارنے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل بھی لڑکی کی ایسی ہی حرکات پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ اپریل میں سپیڈو بس میں پیش آنے والے واقعے پر ایک سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لڑکی کے والدین کو تلاش کرکے اسے علاج کے لیے کسی اسپتال یا سرکاری ادارے کے حوالے کیا جائے۔






